بدعنوانی میں ملوث بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا : چیئرمین نیب

اسلام آباد(نیوزلائن) چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کے زیرِ صدارت قومی احتساب بیورو (نیب) کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی میں ملوث مبینہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنائی گئی پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کسی امتیازی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا۔ بلا امتیاز اور ٹھوس شواہد پر مبینہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے وقت الزام کی نوعیت اور بیرونِ ملک فرار سمیت دیگر پہلوؤں…

Read More

آشیانہ کرپشن: شہباز شریف کے قریبی ساتھی احد چیمہ گرفتار

لاہور(نیوزلائن)پنجاب کمپنیز سکینڈل کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احد چیمہ کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے باعث گرفتار کیا گیا ہے اور یہ گرفتاری لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر واقعہ دفتر سے عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد چیمہ کو نیب لاہور نے دو مرتبہ طلب کیا تو وہ پیش ہو گئے مگر تیسری مرتبہ طلب کرنے پر وہ پیش نہیں ہوئے…

Read More

محکمہ انہارفیصل آباد میں پچاس کروڑ کا کرپشن سکینڈل

فیصل آباد (عاطف چوہدری)فیصل آباد ریجن میں محکمہ انہارکے آبیانہ کی پچاس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ کرپشن سکینڈل میں چیف انجینئر انہار‘ پیڈاحکام‘ فارمر آرگنائزیشنز کے عہدیدار اور متعدد دیگر افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیوزلائن کے مطابق محکمہ انہار فیصل آباد ریجن میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کا آبیانہ سکینڈل سامنے آیا۔ کسانوں سے آبیانہ وصول کرلیا گیا ہے مگر اسے قومی خزانے میں جمع کروانے کی بجائے سرکاری افسران اور کسان تنظیموں نے آپس میں بندربانٹ کرلی۔ایسا ریجن کی…

Read More

پولیس پٹرول پمپ کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پولیس پٹرول پمپ فیصل آباد کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں۔معاملے میں پمپ انچارج کے علاوہ نقدی محرر‘ اکاؤنٹ آفیسر اور بعض اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کروڑوں روپے کا ہیر پھیر کرنے کے علاوہ جعلی کمپنی سے پمپ کا بوگس آڈٹ بھی کروا لیا گیا۔ آر پی او‘ سی پی او اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن معاملے کا علم ہونے اور انکوائری میں ملزمان کے گھپلوں میں ملوث ہونے کاثابت ہونے کے باوجود بااثر ملزمان کیخلاف ایکشن نہیں لے رہے…

Read More

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن‘ آڈٹ میں ثابت

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن صوبائی حکومت کے آڈٹ میں پکڑی گئی۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کرپشن و لوٹ مار کی طویل داستان کا کوئی جواب نہ دے سکے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں طویل عرصے سے لوٹ مار خوردبرد کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ کمپنی کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز وزیرمملکت خزانہ رانا محمد افضل خان کمپنی میں ہونیوالی کرپشن و لوٹ مار پر افسران کی متعدد بار سرزنش بھی کر چکے تھے۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ عماد…

Read More