پی سی بی، کرکٹ کے معاملات ایک بار پھر نان کرکٹرز چلائیں گے

کراچی(نیوزلائن)کرکٹ کے معاملات ایک بار پھر نان کرکٹرز چلائیں گے، نئے پی سی بی گورننگ بورڈ میں بھی کوئی سابق کھلاڑی شامل نہیں۔ پی سی بی میں گزشتہ کئی برسوں سے اہم معاملات نان کرکٹرز ہی سنبھال رہے ہیں، شہریار خان کے دور میں گورننگ بورڈ میں کوئی سابق کھلاڑی شامل نہ تھا، جب اس حوالے سے میڈیا میں تنقید ہوئی توسابق کرکٹر مدثر نذر کی سربراہی میں ایک کرکٹ کمیٹی بنا دی گئی جس کے ارکان اقبال قاسم، ندیم خان اور سابق ویمن کھلاڑی عروج ممتاز تھیں، دلچسپ بات…

Read More

کسی کی منت نہ کریں، سب ٹیمیں بھاگی پاکستان آئیں گی:نوازشریف

اسلام آباد(نیوزلائن)وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان، چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ نواز شریف نے کہا ہے پوری قوم کی طرح میری بھی خواہش تھی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیکھوں اور ان سے ہاتھ ملاؤں یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاؤس میں مدعو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اصل ہیروز…

Read More

بھارتی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نکلے

نئی دہلی(نیوزلائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نکلے۔ بھارتی کے کپتان ویرات کوہلی اور فکسنگ میں ان کا ساتھ دینے والوں کے حوالے سے انکشاف خود ایک انڈین وزیر نے کیا ہے۔فکسنگ کے اس گھناؤنے کام میں انڈین کرکٹ ٹیم کے کئی ایک سٹارز بھی ویرات کوہلی کے ستاھ شامل تھے جس میں یووراج سنگھ کا نام سرفہرست لیا گیا ہے۔ فکسنگ کے حوالے سے یونین منسٹر آف سٹیٹ فار سوشل جسٹس اینڈ ایمپاورمنٹ رام داس اتاﺅلے نے الزام عائد کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور…

Read More

انضمام الحق اور اراکین سلیکشن کمیٹی ناکام ثابت ہوئے‘ فارغ کردیناچاہئے

اسلام آباد(حامد یٰسین)پاکستان کرکٹ کیساتھ قومی سلیکشن کمیٹی نے جو مذاق کیا ہے اس کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی۔ حالیہ سلیکشن کمیٹی بنانے کا اس کے علاوہ کوئی مقصد نظر نہیں آتا کہ انضمام الحق کو مالی فائدہ پہنچایا جائے۔کمیٹی کے ایک سفارشی رکن وسیم حیدرکی اہلیت ہی مشکوک ہے اور ان کی کارکردگی سوائے میٹنگ میں جانے کے نظر ہی نہیں آتی ویسے بھی وہ اپنے میڈیسن کے بزنس اور (کرکٹ کے بزنس )میں اس قدر مصروف ہیں کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن کے اہم کام…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ: شہریا ر اورنجم سیٹھی کی’’ ترلے ‘‘کی سفارت

لاہور (ایچ وائی احمد) پاکستان کرکٹ کی شان و شوکت اب قصہ ماضی بن چکی ہے۔ ایک طرف تو کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی غلطیاں‘جوئے‘ میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی سزا بحیثیت قوم ہمیں مل رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی بد انتظامی اور بعض افراد کی غلط پالیسیاں پاکستان کو بھگتنا پڑ رہی ہیں۔ بھارت کیساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی بھی ایسا ہی ایشو ہے جس پر پی سی بی نے مسلسل غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں اور قوم کو دھوکے میں…

Read More