فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ کولڈ ڈرنک مافیا کے پروردہ مافیا نے اس حکومتی پابندی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔سکول و کالجوں کے پرنسپل اورا ساتذہ بھی اس پابندی کو ناکام بنانے میں مافیا کے ہمنوا ہیں۔ خود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام بھی پابندی کے حوالے سے کارروائیاں کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر100میٹر کی حدود میں کولڈ ڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کررکھی…

Read More

محکمہ تعلیم فیصل آباد سرکاری سکولوں سے ڈراپ آؤٹ روکنے میں ناکام

فیصل آباد(احمد یٰسین)محکمہ تعلیم فیصل آبادکے حکام بھرپور کوششوں کے باوجود فیصل آباد کے سرکاری سکولوں سے بچوں کے ڈراپ آؤٹ روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ ڈراپ آؤٹ کی بڑھتی ہوئی شرح ضلع کی رینکنگ میں اضافے کے خواہاں افراد کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے مگر اس پر قابو پانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو پا رہی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے سکولوں میں بچوں کے ڈراپ آؤٹ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پنجاب کے محکمہ تعلیم کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق…

Read More

فیصل آباد کے80فیصد سکولوں میں بچے کھلے آسمان تلے پڑھنے پرمجبور

فیصل آباد(احمد یٰسین)شہباز شریف حکومت دس سال کے اقتدار میں بھی صوبے کے دوسرے بڑے شہر کے کی سکولوں کی حالت زار سنوارنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔فیصل آباد کے 1858سکولوں میں 6481کلاس رومز کی کمی ہے اور بچے کھلے آسمان تلے کلاس لینے پر مجبور ہیں۔ گرمیوں میں درختوں کی چھاؤں اور سردیوں میں دھوپ ہی بچوں سہارا اور موسم کی شدت سے بچانے کا موجب ہوتی ہے۔نیوزلائن کے مطابق ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں سرکاری سکولوں کی حالت زار انتہائی دگرگوں ہے۔ سکولوں کی خستہ…

Read More

دھرنا آپریشن: پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

لاہور(نیوزلائن)فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے خلاف احتجاج کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو دو روز کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بند کرنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

Read More

پنجاب کے ایجوکیشن بورڈز میں اعلیٰ تعلیمی پوزیشنوں کی میچ فکسنگ

اسلام آباد(حامد یٰسین)فکسنگ کا ناسور کھیلوں کے بعد تعلیم میں بھی در آیا۔میچ فکسنگ کے بعد تعلیمی پوزیشن فکسنگ سکینڈل سامنے آیا ہے ۔ایسا کسی ایک علاقے میں نہیں ہو رہا بلکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ تعلیمی پوزیشن لینے کیلئے میچ فکسنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔’’پوزیشن فکسنگ ‘‘میں تعلیمی بورڈز کے اعلیٰ افسران ‘ بااثر پرائیویٹ سکولز مافیا‘ اہم حکومتی شخصیات اور بیوروکریسی کے کل پرزے ملوث ہیں۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب میں تعلیمی بورڈز کی اعلیٰ پوزیشنیں میچ فکسنگ کی طرز پر پوزیشن فکسنگ کر…

Read More