الیکشن2018 : پولنگ کی رات پریذائیڈنگ اآفیسرز کے غائب ہونے کا انکشاف

فیصل آباد(میاں افتخار احمد)الیکشن کی رات ملک بھر سے ہزاروں پریذائیڈنگ اآفیسرز کے اچانک غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ انکشاف کیا ہے ایک مئوقر انگریزی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ۔ رپورٹ میں آر ٹی ایس کی خرابی کے بعد پی او کی طرف سے آراوز کو نتائج جمع کروانے سے پہلے اچانک کہیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق یہ انکشاف انتہائی گھمبیر اور الیکشن کے غیرجانبدار ہونے پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ساتھ ہی سٹوری میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا…

Read More

الیکشن 2018: قومی اسمبلی کے 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد

اسلام آباد(نیوزلائن)عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کے 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے، 35 حلقے تو ایسے ہیں جہاں مسترد ووٹ جیتنے والے امیدوار کے مارجن سے زیادہ تھے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ ان انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 16 لاکھ 79 ہزار 702 ووٹ مسترد ہوئے۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جیتنے والے امیدواروں کے مارجن سے زیادہ رہی۔ اسی…

Read More

خیبر پختونخواہ کے 2قومی حلقوں کا الیکشن دوبارہ کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن) خواتین کے کم ووٹوں کی وجہ سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں دوبارہ الیکشن ہوں گے، این اے 10 شانگلہ اور این اے 48 شمالی وزیرستان میں خواتین کے 10 فیصد ووٹوں کی شرط پوری نہیں ہوسکی تھی۔ نیوزلائن کے مطابق خواتین کے ووٹ کم کاسٹ ہونے پر الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے 2 حلقوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ الیکشن ایکٹ کے تحت کاسٹ کیے گئے ووٹوں میں خواتین…

Read More

عمران خان نے ووٹ کی سیکریسی اوپن کردی: سزائے قید کا امکان

فیصل آباد(ندیم جاوید)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ووٹ کی سیکریسی اوپن کردی۔ قوانین کی رو سے انہیں دو سال سزائے قید ہو سکتی ہے۔ پولنگ عملہ اور الیکشن کمیشن خود بھی اس کا نوٹس لے سکتا ہے جبکہ کوئی بھی پاکستانی عمران خان کے اس عمل کیخلاف عدالت سے رجوع کرکے انہیں سزا دلوانے کی کارروائی کرسکتا ہے۔نیوزلائن کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں این اے 53میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے عمران خان نے ووٹ کے…

Read More

کوئٹہ میں خود کش حملہ: 31 شہید، 40 زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

کوئٹہ(نیوزلائن)مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ 20 سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 31 افراد شہید جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی…

Read More