عوام نے فیصلہ سنا دیا، مقابلہ انکے ساتھ تھا جو نظر نہیں آتے

لاہور(نیوزلائن)این اے 120 میں کلثوم نواز کی فتح کے بعد ماڈل ٹاؤن میں وکٹری سپیچ کرتے ہوئے مریم نواز مخالفین پر خوب گرجیں برسیں، کہتی ہیں مسلم لیگ ن کے شیرو! بہت بہت مبارک ہو، کامیابی پر اللہ کا کروڑ دفعہ شکر ادا کرو، میاں صاحب! لاہور کہہ رہا ہے “وی لو یو”، مسلم لیگ ن اکیلی کھڑی تھی، آپ کا مقابلہ ان کے ساتھ بھی تھا جو نظر نہیں آتے لیکن عوام نے فیصلے پر فیصلہ سنا دیا، آج وہ سب ہارے جنہوں نے نواز شریف کے گرد گھیرا…

Read More

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات19مارچ کو ہونگے

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی ایف یو جے کے الیکشن کی پولنگ 19مارچ کو کوئٹہ میں ہو گی۔ انتخابات کیلئے باضابطہ شیڈول کا اعلان آئندہ دو روز میں کئے جانے کی توقع ہے۔ الیکشن کے حوالے سے پی ایف یو جے کے جنرل ہاؤس کا اجلاس(بی ڈی ایم) 17تا19مارچ کو کوئٹہ میں ہوگا۔ پی ایف یو جے کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین محمد ریاض نے کہا ہے کہ پی ایف یو جے ایک جمہوری تنظیم ہے اور جمہوری…

Read More

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں خورشید عباسی کو اپ سیٹ شکست

کراچی (نیوزلائن) ملک کے سب سے بڑے شہر کے صحافیوں کی نئی قیادت ووٹ کی طاقت منتخب ہو کر سامنے آگئی۔ سابق سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس خورشید عباسی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں صدر کا الیکشن لڑا لیکن انہیں صحافتی سیاست میں ایک نوآموز امیدوار حسن منصور کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کے یو جے کے جنرل سیکرٹری کی نشست پر فہیم صدیقی کامیاب ہوئے۔ نائب صدور کی دو نشستوں پر شمیم بانو اور نعمت اللہ بخاری‘ فنانس سیکرٹری احمد ملک جبکہ…

Read More

نیشنل پریس کلب : شکیل انجم صدر اور عمران یعقوب دوسری بار سیکرٹری منتخب

اسلام آباد (نیوز لائن)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات برائے 2017ء میں جرنلسٹ پینل نے ایک دفعہ پھر کلین سویپ کرتے ہوئے تمام نشستیں جیت لیں۔ شکیل انجم صدر اور عمران یعقوب ڈھلوں مسلسل دوسری بار سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ این پی سی کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں جمعرات 5 جنوری کو پولنگ ہوئی۔ جس میں ریکارڈ 1998 ووٹ پول ہوئے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی ناصر زیدی کی سربراہی میں اراکین اقبال جعفری، منور نقوی، ناصر میر، احسن پریمی، اطہر رضوی سمیت دیگر معاونین نے انتخابات کے انعقاد کو…

Read More

بلاول کو الیکشن لڑنے کیلئے اپنی پارٹی بدلنا ہو گی

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن لڑنے سے متعلق دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جس کے تحت انہیں تیر کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے پارٹی چھوڑنا ہوگی یا پھر وہ کسی اور نشان سے الیکشن لڑیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن لڑنے میں انتخابی نشان اور پارٹی پوزیشن حائل ہوگئی ہے جس کے تحت بلاول بھٹو زرداری کو تیر کا انتخابی نشان، پاکستان پیپلزپارٹی یا پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔…

Read More