ایف بی آرنے ٹیکس چورمافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے فیصل آباد کے حکام نے ٹیکس چور صنعتکار مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچے چیف کمشنرآرٹی او فیصل آباد ٹیکس چور مافیا کا معمولی سا پریشر بھی برداشت نہ کرسکے۔ تمام تر ثبوتوں کیساتھ ٹیکسٹائل فیکٹریوں پرلگائی گئی 40بی کو معمولی مفاد کیلئے معطل کردیا اور ٹیکس چوروں کو آئندہ ہر معاملے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور ان کے کسی معاملے میں قانون کو متحرک نہ کرنے کا بھی وعدہ کر لیا۔نیوز لائن کے مطابق…

Read More

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد’’ریاست کے اندر ریاست‘‘کیوں

فیصل آباد(نیوزلائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے حکام نے یونیورسٹی کو پاکستانی قوانین سے بالاتر ادارہ بنا ڈالا۔مملکت خداداد میں ریاست کے اندر ایک ریاست کی ایک بہترین مثال جامعہ زرعیہ فیصل آباد بن چکی ہے۔ 9سال سے زائد عرصہ سے یونیورسٹی کو ایسے چلایا جا رہا ہے جیسے یہاں پاکستان کا کوئی قانون لاگو ہی نہ ہوتا ہو۔جامعہ زرعیہ کو ایک الگ’’ ریاست ‘‘بنانے کا آغازساڑھے 9سال قبل پنجاب کی وزارت قانون نے کیا۔ وزیر قانون نے اپنے چہیتے کزن کو جامعہ زرعیہ کا وائس چانسلر لگوانے کیلئے قانون سے کھلواڑ…

Read More

فیصل آباد‘ فائرنگ کے تبادلے میں 7افراد جاں بحق‘2زخمی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے سات افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ ٹیکسٹائل سٹی کی نواحی تحصیل تاندلیانوالہ میں تھانہ ’’کر‘‘ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فصل کو پانی لگانے کے تنازعہ پر ایک ہی گاؤں کی دوپارٹیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر سات افرادزندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ…

Read More

جنسی حراساں کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون سرکاری افسر نوکری سے فارغ

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خواتین کو ملازمت کی جگہ پر جنسی حراساں کرنے سے تحفظ دینے کے دعوے بے بنیادثابت ہوگئے ۔پنجاب تحفظ خواتین کمیشن بھی بااثر بیوروکریسی کے سامنے بے بس نکلا۔ ملازمت پیشہ خواتین کو جنسی حراساں کرنا اور انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا صوبہ بھر میں معمول کی سرگرمی بن گئی۔ کم تعلیم یافتہ اور حقوق سے ناآشنا خواتین تو ایک طرف اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین بھی جنسی حراساں کی جارہی ہیں اور انہیں جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ…

Read More

ٹیکس چور ٹیکسٹائیل سیکٹر کے گردگھیرا تنگ‘دو سوتھوک فروشوں کی لسٹ تیار

فیصل آباد(ندیم جاوید)ٹیکس چور ی میں ملوث دو سوکپڑا ڈیلرز کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ وہ سالانہ350ارب روپے سے زائد کا کپڑا فروخت کرتے ہیں اور ایک پائی کا ٹیکس نہیں دیتے۔ لسٹوں میں دھاگے کا کام کرنیوالی سوتر منڈی اور کپڑے کی تھوک میں فروخت کرنیوالی مارکیٹوں کے بڑے بڑے نام شامل ہیں اور آئندہ چند روز میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر…

Read More