ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ‘ شاد محمد ڈی جی انٹیلی جنس ونگ تعینات

فیصل آباد(ندیم جاوید)ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی گئی ہے۔ تمام ریجنز کے چیف کمشنرز تبدیل کردئیے گئے ہیں جبکہ اہم عہدوں پر بھی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آبادشاد محمد کو تبدیل کر کے ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ اویسٹی گیشن ونگ ایف بی آر اسلام آباد کی اہم ترین ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ان کی جگہ ممبر ایف بی آر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر محمد اکرم خان کو چیف کمشنر ریجنل ٹیکس…

Read More

ٹیکس چور ٹیکسٹائیل سیکٹر کے گردگھیرا تنگ‘دو سوتھوک فروشوں کی لسٹ تیار

فیصل آباد(ندیم جاوید)ٹیکس چور ی میں ملوث دو سوکپڑا ڈیلرز کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جن کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ وہ سالانہ350ارب روپے سے زائد کا کپڑا فروخت کرتے ہیں اور ایک پائی کا ٹیکس نہیں دیتے۔ لسٹوں میں دھاگے کا کام کرنیوالی سوتر منڈی اور کپڑے کی تھوک میں فروخت کرنیوالی مارکیٹوں کے بڑے بڑے نام شامل ہیں اور آئندہ چند روز میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر…

Read More

جے آئی ٹی کو 40سال کا ریکارڈ دیدیا‘ایف بی آر میں ٹمپرنگ نہیں ہوئی‘چیئرمین ایٖ بی آر

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پاناما کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو اس کا مطلوبہ تمام ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے جے آئی ٹی سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھا ہم نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا ہے اور جے آئی ٹی کو چالیس سال کا ریکارڈ دیدیا ہے۔ مزید بھی جے آئی ٹی جو مانگے گی اسے فراہم کردیا جائے گا۔ ہم نے ایف بی آر کے ریکارڈ میں کوئی ٹمپرنگ…

Read More

فیصل آباد: سالانہ93ارب کا کپڑا بغیر ٹیکس ادائیگی فروخت

    فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں اربوں روپے کا ٹیکس فراڈ بے نقاب ہو گیا۔93ارب روپے سے زائد کاکپڑا بغیر کسی ٹیکس کی ادائیگی کے فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کی انکوائری میں سامنے آیا ہے کہ فیصل آباد کے صنعتکار بڑے پیمانے پر سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ انکوائری رپورٹس میں سامنے آیا کہ سالانہ 93ارب سے ایک کھرب کے لگ بھگ مالیت کا کپڑا بغیر کسی ریکارڈ اور بغیر ٹیکس ادائیگی…

Read More

منی لانڈرنگ کی دوسری بڑی ہیرا پھیری پکڑی گئی

اسلام آباد (نیوزلائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوری و منی لانڈرنگ کا دوسرا بڑاکیس پکڑ لیا ہے اور منی لانڈرنگ میں ملوث حبیب اللہ نامی شخص کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں جبکہ منی لانڈرنگ میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف بھی اہم پیشرفت جاری ہے، توقع ہے کہ جلد مزید لوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آرکے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے…

Read More