طاقتور مافیاز قومی خزانہ بھرنے والے ٹیکس کی وصولی میں رکاوٹ

فیصل آباد(ندیم جاوید)ایف بی آر کی جانب سے عائد کئے جانے پر فردر ٹیکس قومی خزانے میں بہت زیادہ اضافے کا باعث بنے گا جبکہ اس کا بوجھ بھی عام آدمی پر نہیں پڑے گا۔ محض 60سے 70اداروں پر ٹیکس لگا کر ایک کھرب روپے سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے مگر بعض طاقتور شخصیات کی وجہ سے اس ٹیکس کی وصولی نہیں کی جا پا رہی۔ نیوزلائن کے مطابق فیڈرل بورڈ ریونیو نے ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے اداروں ‘ شخصیات‘ دکانوں کو کپڑا فروخت…

Read More

چن ون اور چناب لمیٹڈ33کروڑ روپے کے ٹیکس نادہندہ نکلے

فیصل آباد(ندیم جاوید)معروف صنعتی امپائر ’’چناب گروپ‘‘ 33کروڑروپے سے زائد کا ٹیکس نادہندہ نکلا۔ایف بی آر حکام نے چناب گروپ کے ٹیکس نادہندہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ چناب گروپ کے چیف ایگزیکٹوکا کہنا ہے کہ ٹیکس والوں کیساتھ صنعتکاروں کے ایسے معاملات چلتے رہتے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق ’’چناب گروپ ‘‘ کے نام سے کام کرنے والا صنعتی گروپ بڑے ٹیکس نادہندگان میں شامل پایا گیا ہے۔چناب گروپ کے چن ون اور چناب لمیٹڈ کے نام سے دو ادارے ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔دو ارب روپے…

Read More

ایف بی آرنے ٹیکس چورمافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے فیصل آباد کے حکام نے ٹیکس چور صنعتکار مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچے چیف کمشنرآرٹی او فیصل آباد ٹیکس چور مافیا کا معمولی سا پریشر بھی برداشت نہ کرسکے۔ تمام تر ثبوتوں کیساتھ ٹیکسٹائل فیکٹریوں پرلگائی گئی 40بی کو معمولی مفاد کیلئے معطل کردیا اور ٹیکس چوروں کو آئندہ ہر معاملے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور ان کے کسی معاملے میں قانون کو متحرک نہ کرنے کا بھی وعدہ کر لیا۔نیوز لائن کے مطابق…

Read More

ایف بی آرمیں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑ، 100افسرتبدیل

اسلام آباد(نیوزلائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور اس کے ماتحت اداروں میں افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 100سے زائد کمشنرز، ڈائریکٹرز، چیفس، ایڈیشنل ڈائریکٹرز،سیکریٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں تبدیل کیے جانے والے افسران میں امتیاز احمد،قیصر محمود، رضوان احمد عرفی،شاہد الحسن چٹھہ،محمد امتیاز احمد کو کمشنر ان لینڈ ریونیواسلام آباد سے…

Read More

ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیےرسک مینجمنٹ سسٹم تیار

اسلام آباد(نیوزلائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیے آٹومیٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا ہے جس کی عالمی بینک کے وفد کی پاکستان آمد کے بعد جائزہ لے کر حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر کے مطابق پاکستان میں رسک مینجمنٹ سسٹم عالمی بینک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت متعارف کرایا جارہا ہے، اس جدید رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی جانب سے ان کے ظاہر کردہ اخراجات و آمدنی میں فرق کے…

Read More