جی سی یونیورسٹی نے نوٹ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں دیدیں

فیصل آباد(عاطف چوہدری)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ’’نوٹ ‘‘ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں جاری کردیں۔ ایچ ای سی یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق کرنے سے انکاری ہے اور بھاری فیسوں اور سالوں کی محنت کے بعد ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے طلباء و طالبات کوبوگس ڈگریاں جاری کردیں ۔سینکڑوں کی تعداد میں جاری ہونے والی یہ بوگس ڈگریاں طلبہ کیلئے ردی کاغذ سے زیادہ ثابت نہیں ہو رہیں۔بھاری تعداد میں یہ بوگس ڈگریاں موجودہ…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی کو ایک ہفتہ بعد کشمیر ڈے یاد آگیا

فیصل آباد (نیوزلائن)جی سی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو کشمیر ڈے گزرنے کے ایک ہفتہ بعد کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم اچانک یاد آگئے۔ملک بھر میں کشمیر ڈے پانچ فروری کومنایا گیالیکن جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں اس حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہ کی گئی۔آٹھ دن بعد اچانک وائس چانسلر کو کشمیریوں اور کشمیر ڈے کا یاد آیا تو کشمیر ڈے تیرہ فروری کو ہی سمجھ کر تقریب کر ڈالی۔ تقریب سے دھواں دار تقریر بھی کی گئی اور کشمیر مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کی…

Read More