جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب

فیصل آباد(نیوزلائن)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی ۔اس موقع پر طالبات کی طرف سے ملی نغمے،انگلش و اردو تقاریر، یوم پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو اور ڈاکومنٹریز پیش کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا گیا جس کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دیں اور اپنے خون…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی کا نیوٹریشن ویک‘ پوسٹر مقابلہ

فیصل آباد(نیوزلائن) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شعبہ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ہفتہ نیوٹریشن کے دوسرے روز پوسٹر مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیا ۔ پوسٹر مقابلہ جات میں ایسے بچوں، بوڑھوں ،نوجوانوں اور عورتوں کی طرف توجہ دلائی گئی جو غذائی قلت کا شکار ہیں اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 44%لوگ غذائی قلت جیسے مسائل سے دوچار ہیں ہم چاہیتے ہیں کہ آگاہی مہم کے تحت…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی میں تصویری نمائش کے افتتاح

فیصل آباد(نیوزلائن)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتا ح وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیا ۔تصویری نمائش میں طالبات نے قدرت کے خوبصورت نقوش کی مختلف رنگوں کے امتزاج سے کینوس پر عکاسی کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ خطاطی اور مصوری انتہائی خوبصورت کام ہے یہ صرف ایک تصویر نہیں ہوتی اس کے پیچھے اس کے بنانے والے کی سوچ اس کے خیالات اور اس کی دن رات کی محنت ہوتی…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

فیصل آباد(نیوزلائن)تندرستی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ سا تھ غیر نصابی سرگرمیاں اصول ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا زینہ ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے انعقادکے سلسلے میں منعقدہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بیٹ منٹن،ٹیبل ٹینس ،رسہ کشی،کرکٹ،ایلتھلیٹکس اور والی بال کے مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی کو ایک ہفتہ بعد کشمیر ڈے یاد آگیا

فیصل آباد (نیوزلائن)جی سی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو کشمیر ڈے گزرنے کے ایک ہفتہ بعد کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم اچانک یاد آگئے۔ملک بھر میں کشمیر ڈے پانچ فروری کومنایا گیالیکن جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں اس حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہ کی گئی۔آٹھ دن بعد اچانک وائس چانسلر کو کشمیریوں اور کشمیر ڈے کا یاد آیا تو کشمیر ڈے تیرہ فروری کو ہی سمجھ کر تقریب کر ڈالی۔ تقریب سے دھواں دار تقریر بھی کی گئی اور کشمیر مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کی…

Read More