پنجاب کی اٹھارہ بڑی یونیورسٹیاں جعلی ڈگریاں بانٹنے میں ملوث

اسلام آباد (نیوزلائن)پنجاب کی اٹھارہ بڑی یونیورسٹیاں جعلی ڈگریاں بانٹنے میں ملوث نکلیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کو داخلے کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کی 24 پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں سے 18 یونیورسٹیوں میں غیر قانونی و غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز کا انکشاف ہوا جن میں ہزاروں طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان اٹھارہ میں سے 15 یونیورسٹیز صرف لاہور شہر میں موجود ہیں۔ ن یونیورسٹیز میں بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی غیر قانونی ڈگریاں کرائی جارہی ہیں جس پر…

Read More

ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رولز میں ترمیم کر دی

اسلام آباد(نیوزلائن)ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رولز میں ترمیم کر دی ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق رولز میں ترمیم کر کے سینیئر شہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا، 45 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی عمر میں تضاد کے باوجود درخواست قابل قبول ہو گی۔ نیوزلائن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن ذرائع کے مطابق عمر میں تضاد کی شق میں نرمی کرتے ہوئے طے کیا گیا ہے کہ تضاد کی صورت میں میٹرک کی عمر قابل قبول ہو گی۔ نادرا 45 سال…

Read More

سرکاری سکالر شپ پر بیرون ملک گئے 98پروفیسر لاپتہ

اسلام آباد(نیوزلائن)ہایئر ایجوکیشن کمیشن کوپانچ سال کے دوران فارن اسکالرشپ پروگرام میں 98 کروڑ روپے کانقصان ہوا ہے۔ دستاویزکے مطابق ایچ ای سی کے تحت پانچ سال کے دوران اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد بیرونی ممالک پی ایچ ڈی کیلیے بھیجے گئے 4 ہزار 61 افراد میں سے 98 لوگ غائب ہو گئے جبکہ 2 ہزار 375 اسکالرز تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آئے،ایچ ای سی نے اربوں روپے خرچ کر کے یورپ اور دیگر ممالک کی بہترین جامعات میں پی ایچ ڈی کیلیے طلباء و طالبات…

Read More

بی زیڈ یو کی ڈگریوں کا معاملہ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے رپورٹ طلب

لاہور (نیوز لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ڈگریوں کا معاملے پر کیس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے داخلے دلوانے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالت بچوں کو مستقبل داؤ پر نہیں لگنے دے گی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے ہیرا آصف،آمنہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے غلام سرور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کیمپس کی انتظامیہ نے جواب داخل کرایا جس میں کہا گیا کہ لاہور کیمپس…

Read More

ایچ ای سی ٹیم کا دورۂ تُرکی، اعلٰی تعلیمی نظام کا جائزہ

اسلام آباد(ارم شہزادی) اکیس اراکین پر مشتمل اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی ایک ٹیم نے ایک ہفتہ پر محیط پیشہ ورانہ ترقیاتی پروگرام میں شرکت کے لیے تُرکی کا دورہ کیا جس کا مقصد تُرکی میں اعلٰی تعلیم کے شعبہ میں حکومتی پالیسیوں کی بدولت آنے والی ترقی و استحکام ،معیار تعلیم کی بہتری ، تحقیقی ماحول کی ترویج ، اوراعلٰی تعلیمی اداروں میں انتظام و انصرام کی بہتری کے بارے میں سیکھنا تھا۔ پروگرام کا انعقاد تُرکی کے اعلٰی تعلیمی کونسل کے اشتراک سے تُسّائیڈ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز(Tusside…

Read More