خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے: جسٹس شوکت عزیز

راولپنڈی(نیوزلائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ خوف اور جبر کی فضا کا پچاس فیصد ذمہ دار عدلیہ کو سمجھتا ہوں، موجودہ ملکی حالات کی 50 فیصد ذمے داری عدلیہ اور باقی 50 فیصد دیگر اداروں پر عائد ہوتی ہے، پاکستان کا موازنہ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے کیا جا سکتا ہے، بھارت ہم…

Read More

نواز‘مریم ‘صفدر نے سزا کیخلاف اپیل‘ درخواست ضمانت دائر کردی

اسلام آباد(نیوزلائن)نواز شریف ‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل اور درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرائی گئی اپیلوں میں احتساب عدالت کے جج اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیلوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنائی اس لئے قید، جرمانے، نااہلی اور…

Read More

اسحاق ڈارکے کاغذات منظوری پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور (نیوزلائن) لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈارسمیت دیگر لیگی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے معاملے پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اوردیگرفریقین سے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پرابتدائی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے اسحاق ڈاراوردیگرامیدواروں کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد امیدواروں کواثاثہ جات چھپانے کی اجازت دی گئی جبکہ اس ترمیم سے ریٹرننگ افسرکے پاس کاغذات کی جانچ پڑتال کا…

Read More

بی زیڈ یو کی ڈگریوں کا معاملہ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے رپورٹ طلب

لاہور (نیوز لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ڈگریوں کا معاملے پر کیس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے داخلے دلوانے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالت بچوں کو مستقبل داؤ پر نہیں لگنے دے گی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے ہیرا آصف،آمنہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے غلام سرور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کیمپس کی انتظامیہ نے جواب داخل کرایا جس میں کہا گیا کہ لاہور کیمپس…

Read More