لاہور کے علاوہ پنجاب بھر میں سپرئیر کالج غیرقانونی قرار

فیصل آباد(احمد یٰسین)لاہور کے علاوہ پنجاب بھر میں سپرئیر کالجز کو غیرقانونی قرار دیدیا گیا ہے۔ طلبہ اور ان کے والدین کو سختی کیساتھ منع کیا گیا ہے کہ لاہور کے علاوہ کسی شہر میں سپرئیر کالج میں داخلہ نہ لیں۔ اس سے حاصل کی گئی ڈگری کی تصدیق نہیں ہو گی جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن نے لاہور کے علاوہ پنجاب بھر میں سپرئیر کالجز کو غیرقانونی اداروں کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ایچ ای…

Read More

فیصل آباد کی 206رہائشی کالونیاں غیرقانونی‘ نام نہاد شرفاء بے نقاب

فیصل آباد(ندیم جاوید) فیصل آباد کی 206پرائیویٹ رہائشی کالونیاں غیر قانونی نکلیں۔عوام کیساتھ فراڈ کرنے والی غیر قانونی رہائشی کالونیوں کے مالکان و ڈویلپرز میں بڑے بڑے ”شرفاء“ ملوث نکلے۔ایف ڈی اے حکام‘ نیب‘ انٹی کرپشن‘ ڈی سی او‘ کمشنر‘ پنجاب حکومت کے ذمہ داران سمیت تمام صورتحال سے آگاہ مگر کوئی ان کے خلاف ایکشن لنے کو تیار نہیں۔ان رہائشی کالونیوں میں کوئی بھی کام قواعد کے مطابق نہیں ہوا۔ ان میں پلاٹ خریدنے والے بھی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ان 206رہائشی کالونیوں کے پلاٹوں کی رجسٹریاں…

Read More

لینڈ مافیا کا تحفظ: غیرقانونی رہائشی کالونیوں میں کھربوں کے ترقیاتی کام

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی غیرقانونی رہائشی کالونیوں میں کھربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ لینڈ مافیا کو تحفظ دینے اور غیرقانونی رہائشی سکیموں کے ڈویلپرز کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ارکان اسمبلی ‘ بلدیاتی نمائندوں اور بیوروکریسی نے سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا۔ قومی خزانے کو لینڈ مافیا کیلئے بے دریغ لٹایا جاتا رہا اور عوام کے ٹیکسوں کی کمائی ایک خاص طبقے کے لئے مختص کئے رکھی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی 206رہائشی سکیمیں غیرقانونی قرار پا چکی ہیں۔ ان…

Read More

اندھیر نگری چوپٹ راج:30رہائشی سکیمیں بغیر قبرستان منظورہو گئیں

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈی اے حکام نے اندھیری نگری چوپٹ راج کی مثال قائم کردی‘ ڈی جی اور دیگر ایف ڈی اے افسران نے اندھا دھند دستخط کرکے قواعد و ضوابط پرپورا نہ اترنے والی رہائشی کالونیوں کو بھی منظوری دیدی۔رہائشی سکیموں کی دستاویزات چیخ چیخ کر اعلان کرتی رہیں کہ یہ کالونی قواعد پر پورا نہیں اترتیں مگر ایف ڈی اے کے نوٹوں کی چمک سے اندھے ہونیوالے افسران نے یہ چیخ و پکار سنی اور نہ عوام کی مشکلات کا اندازہ کیا 30ایسی کالونیوں کی منظوری دیدی جس کے…

Read More

فیصل آباد کی 206سمیت پنجاب کی4ہزار رہائشی سکیمیں غیرقانونی

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد کی206سمیت پنجاب کی چار ہزار سے زائد رہائشی سکیمیں غیرقانونی اور خلاف قواعد نکلیں۔لینڈ مافیا نے غیرقانونی رہائشی کالونیاں بنا کرعوام سے اربوں روپے لوٹ رہے ہیں مگر کوئی ادارہ ان کیخلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔کرپشن اور لوٹ مار کی ان داستانوں میں روائتی میڈیا بھی کرپٹ مافیاز کو تحفظ فراہم کرنے میں لگا ہوا ہے۔نیوزلائن کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے میں لینڈ مافیا نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔عوام کو لوٹنے والے لینڈ مافیا میں بڑے بڑے…

Read More