فیصل آباد میں عمران خان کا ’’سونامی‘‘ بری طرح فلاپ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں عمران خان کا پاور شو بری طرح فلاپ ہو گیا۔ 31امیدوار مل کر 3100بندے اکٹھے کرنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔ کپتان کی پرانے پاکستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرکے نئے پاکستان کیلئے نئے کھلاڑی چننے کی پالیسی نے خود ان کیلئے شرمندگی کا سامان کردیا۔ پرانے کھلاڑی خاموش رہے جبکہ نئے کھلاڑی کاہل بنے رہے اور کپتان کا سونامی صرف اڑھائی ہزار کی بھیڑ تک محدود رہا۔اپنے تائیں فیصل آباد کے ’’وڈے لیڈر‘‘ پانچ پانچ ‘ چھے چھے کی ٹولیوں میں آتے اور سٹیج…

Read More

پی ٹی آئی رہنماعدنان رحمانی کی کروڑوں آمدن : انکم ٹیکس زیرو

فیصل آباد(احمد یٰسین)پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 112سے امیدوار عدنان انور رحمانی پونے سات کروڑ کی رہائشی اور سات کروڑ کی کمرشل پراپرٹی کے مالک‘ساڑھے چار کروڑ روپے کا بزنس ادارہ‘ سوا دو کروڑ روپے نقد تجوری میں موجود ہونے‘ لاکھوں روپے کا بنک بیلنس ‘ کروڑوں روپے کی سالانہ آمدن‘ یورپ اور ایشیائی ممالک کے دوروں اور شاہانہ لائف سٹائل کے باوجود انکم ٹیکس ایک پائی کا ادا نہیں کرتے۔ ایف بی آر نے عدنان انور کی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کا بھانڈا تو بیچ چوراہے پھوڑا…

Read More

نواز شریف کی واپسی ہوگی:الیکشن بائیکاٹ نہیں کرینگے‘رانا ثناء

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریگی بلکہ ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ مخالفین الیکشن ٹیمپر کرنا چاہتے ہیں مگر ہم انکا راستہ روکیں گے جس نے بھی ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہمارا رخ اسکی طرف ہوگا۔ میاں نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہیں پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔میئر فیصل آباد رزاق ملک اور ن لیگی امیدواران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا…

Read More

فیصل آباد پولیس میں بھارتی جاسوسوں کی موجودگی کا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو بھارت کیلئے جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔ بھارتی جاسوس پولیس کے میں باقاعدہ بھرتی ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام اس صورتحال سے آگاہ ہیں اور مشکوک پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس میں ایسے افراد کی موجودگی سامنے آئی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں اور بھارتی جاسوسوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے…

Read More

فیصل آباد کی بیوروکرسی میں اکھاڑ پچھاڑ کیلئے لسٹیں تیار

فیصل آباد(ندیم شہزاد سے)الیکشن کمیشن اور عبوری حکومت نے فیصل آباد سمیت پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تبدیلی کیلئے لسٹیں تیار ہیں ۔کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنر ‘ آر پی او‘ سی پی او سمیت تمام محکموں کے سربراہان بدلے جائیں گے ۔صوبائی سیکرٹریز کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ متعدد افسران کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بہت سے ایک سے دوسرے شہر بھیجے جائیں گے۔ فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے انتہائی مخالف اور مسلم لیگ…

Read More