سرکاری سرپرستی میں جعل سازی سے کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ

فیصل آبادسے ندیم جاویدکی رپورٹ:پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں پچاس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی پرایک بااثر گروپ نے سرکاری سرپرستی میں قبضہ کرلیا۔ اہل علاقہ قبضہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے مزاحم ہونے لگے۔ شہر کے اہم ترین علاقے میں شدید کشیدگی اور کسی بھی وقت علاقے میں گھمسان کا رن پڑنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مانچسٹر آف پاکستان کہلانے والے پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ایک بااثر گروپ نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور جعل سازی کرکے…

Read More

روس نے پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیا

پاکستان کوسفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والا بھارت خود تنہائی کا شکار ہوگیا اور برکس اجلاس میں چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف کو مسترد کردیا۔ دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گرتاہے اور بھارت کےساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ پاکستان کوسفارتی محاذ پر تنہا کرنے کے جتن کرنے والابھارت خود تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق برکس اجلاس میں روس نےبھارت کا ساتھ چھوڑ دیا اور پاکستان کاساتھ دیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں حکومتی…

Read More

2شہریوں سے 25لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے نے 2011ء میں ملزم انعام الحسن کے خلاف دو شہریوں رمضان اور محمد حسین کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 25 لاکھ روپے ہتھیا نے کے جرم میں مقدمہ درج کیا تھا ، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تو اس نے راہ فرار اختیار کر لی تاہم گزشتہ روز ملزم ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا جسے تھانہ پیپلز کالونی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Read More