نوازشریف اور مریم وطن واپس پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور(نیوزلائن )احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب ) کی ٹیم نے لندن سے وطن واپس پہنچتے ہی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے ہی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ،نواز شریف کے ہمراہ آنے والوں نے مبینہ طو رپر معمولی مزاحمت بھی کی ۔نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد…

Read More

نوازشریف جیل بھی گئے تو ن لیگ الیکشن لڑیگی:ثناء اللہ

فیصل آباد(نیوزلائن) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے قائد نوازشریف جیل بھی گئے تو ان کی پارٹی الیکشن لڑیگی ۔ہم جانتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ،اس کا احساس ہمارے مخالفین کو بھی ہے ۔ہم نوازشریف کے جیل جانے پر کوئی تحریک انہیں چلائیں بلکہ الیکشن لڑیں گے اور ووٹ کی پرچی سے انہیں شکست دینگے ۔پاکستان مسلم لیگ اداروں کے سامنے سرجھکاکر نہیں سراٹھا کر بات کرے گی۔الیکشن سے قبل غیر سیاسی دفاتر کھول کر الیکشن مہم کا آغاز کردیاگیا…

Read More

جیلوں کی ناقص غذا اور پانی موت بانٹنے لگا‘20قیدی زندگی ہار گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کی جیلوں میں ناقص غذا‘ مضر صحت پانی اور گھٹن زدہ فضاء قیدیوں کو بیماریوں کا شکار کر رہے ہیں۔ علاج معالجے کی نامناسب سہولیات دائمی بیماری اور موت کا شکار کئے جانے کا سبب بنتی جارہی ہے۔ ایک سال کے دوران فیصل آباد کی دونوں جیلوں میں 20افراد بیماری اور نامناسب سہولیات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی دونوں جیلوں میں سال 2017کے دوران 20افراد معمولی نوعیت کی بیماریاں سنگین ہونے کی وہ سے موت کے منہ میں…

Read More

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیساتھ آج بھی غلاموں جیسا سلوک

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب حکومت تھانوں ‘ کچہریوں‘ جیلوں کا ماحول تبدیل کرنے کے دعوے اور نعرے تو بہت لگاتی ہے مگر عملی طور پر ایسا کچھ بھی کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ جیلوں کا ماحول آج بھی ایسا ہی ہے کہ قیدیوں کیساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ آج بھی ’’وڈے جیلر‘‘ کے آنے پر شہنشاہ معظم کی آمد کا بگل بجتا ہے اور ’’با ادب با ملاحظہ ہوشیار۔۔ عالی پناہ تشریف لاتے ہیں‘‘کی عملی تفسیت پیش کی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر…

Read More

سنٹرل جیل کی ناقص سکیورٹی پر آئی جی جیل خانہ جات شدیدبرہم

فیصل آباد(نیوزلائن)سنٹرل جیل فیصل آباد کی ناقص سکیورٹی پر آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو سکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا تو جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے صورتحال بہتر نہ ملی جبکہ جیل ہسپتال کی صورتحال بھی تسلی بخش نہ تھی۔ ہسپتال میں مریضوں کا مکمل ریکارڈ نہ تھا۔ کئی ایسے قیدی بھی جیل میں آرام کرتے پائے گئے جنہیں…

Read More