صوبائی حکومت میں مداخلت‘ عمران خان سے پرویز خٹک شدید ناراض

پشاور(نیوزلائن)پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کو حکومتی اتحاد سے نکالنے کا معاملہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عمران خان سے شدید ناراض، عمران خان کے قریبی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی اور شاہ فرمان کے مطالبے پر قومی وطن پارٹی کو حکومت سے نکالا گیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ فرمان کے اعلان کے بعد عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ یوم تشکر کے جلسے کے بعد عمران خان پرویز خٹک سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے یہ…

Read More

پنجاب حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

لاہور(نیوزلائن)وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے 2 نومبر کو اسلام آباد جانے سے روکنے پر پنجاب حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے 2 نومبر کو اسلام آباد جانے سے روکنے پر پنجاب حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اور صوبے کے عوام کا راستہ روکنا بد ترین آمریت تھی جب کہ صرف آمریت کے دور میں ہی سیاسی جماعتوں کو جلسوں سے روکا جاتا…

Read More

انا للہ وانا الیہ راجعون، طاہر القادری کا کپتان کے فیصلے پر ردعمل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کے فیصلے پر کہا ہے کہ لگتا ہے کہ سارا کچھ گم ہو گیا۔ اللہ کرے کوئی صورت نکل آئے۔ یہ ایسا معاملہ ہے جس کا اختتام نظر نہیں آتا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مجھے حق نہیں کہ تحریک انصاف کے فیصلے پر اپنا ردعمل دوں۔ فیصلہ کرنا عمران خان کا حق ہے۔ ابھی میں کوئی کمنٹس نہیں دے سکتا۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ حکومت ہمیشہ ہر ادارے…

Read More

عمران خان کا فیصلہ ایک سیاستدان کا فیصلہ ہے: چودھری نثار

چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کے فیصلے سے کسی جیت ہوئی نہ ہار، یہ پاکستان کی جیت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اگر کوئی الزام لگاتا ہے تو اس الزام پر تو فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ عمران خان بتائیں کہ وزیر اعظم کون سی چیز چھپا رہے ہیں؟ وزیراعظم نے پہلے دن ہی سپریم کورٹ کو خط لکھا اور عمران خان کو ٹی او آرز بنانے کا کہا۔…

Read More

سڑکوں پر یو ٹرن کی علامت ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے، زعیم قادری

نواز لیگ نے عمران خان کے فیصلے کو یوٹرن قرار دے دیا ہے، پیپلز پارٹی نے کپتان کو یوٹرن خان کہہ دیا، جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن ختم ہونی چاہئے، مسلم لیگ ق نے بھی فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کے بڑے فیصلے پر سیاسی جماعتوں نے ردعمل کا اظہا ر کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کہتے ہیں، سڑکوں پر یو ٹرن کی علامت ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے، دھرنے کا فیصلہ اپنی موت آپ…

Read More