لاہورمیں خود کش دھماکا، 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید، 52 زخمی

لاہور(نیوزلائن)فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 32 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے جن کی شناخت ہو گئی ہے۔ شہید پولیس والوں میں سب انسپکٹر ریاض، اے ایس آئی فیاض اور 7 کانسٹیبل شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہید اہلکار آپریشن کو سیکیورٹی دے رہے تھے اور ناکہ لگانے کیلئے تیاری کر رہے تھے۔ ذرائع کے…

Read More

سیون نیوز کے مالکان کا گارڈز کے ذریعے صحافیوں پر تشدد‘ کئی گھنٹے قید کئے رکھا

لاہور(ایم ایس ٹیپو)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بعد میڈیا ورکرز کو سیون نیوزکے گارڈز نے چینل مالکان کے حکم پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گارڈز مافیا نے مالکان کا ’’حکم‘‘ ملتے ہی صحافیوں کو آڑے ہاتھون لیا اور مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ تشدد سے آٹھ ورکر زخمی ہوئے۔ تشدد کے بعد سیون نیوز کے ہیڈ آفس کے دو شفٹوں کے ڈیڑھ سو سے زائد ورکرز کو دفاتر کو تالے لگا کر قید کر لیا گیا۔ معاملے کا علم ہونے پر شہر بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد…

Read More

لاہور سے”غریب“خاتون صحافی اغوا: صحافتی تنظیموں کی پراسرار خاموشی

اسلام آباد(نیوزلائن)لاہور سے ایک خاتون صحافی کو پراسرا ر انداز میں غائب کر دیا گیا ہے اور کوئی صحافتی تنظیم اس پر آواز اٹھا رہی اور نہ ہی پی ایف یو جے سمیت کسی صحافتی تنظیم نے اس خاتون کی بازیابی کیلئے کوئی اقدام اٹھایا ہے۔نیوزلائن کے مطابق کسی خاتون صحافی کا اغواء ہونے کا پاکستان میں یہ پہلا واقعہ ہے۔پی ایف یو جے ”لاہور“ کے صدر رانا عظیم نے اس پر آواز اٹھانا مناسب سمجھا اور نہ پی ایف یو جے ”اسلام آباد“ کے صدر افضل بٹ نے ایک…

Read More

بادشاہی مسجد میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی

لاہور (نیوزلائن) گریٹر اقبال پارک انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز ”چھڑے چھانٹ“ نمازیوں کے بادشاہی مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ مزار شیرشاہ ولیؒ‘ رنجیت سنگھ کی مڑی‘ شاہی قلعہ اور شاعر مشرق کے مزار پر بھی نہیں جا سکیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق گریٹر اقبال پارک کی انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز گریٹر اقبال پارک میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے بغیر فیملی کوئی بھی شخص بادشاہی مسجد میں نماز کی ادائیگی سمیت مزار…

Read More

لاہور: ڈیفنس میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

لاہور(نیوزلائن)ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی ایک زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل…

Read More