مریم نواز کو جیل میں ’’ڈالر گرل‘‘ایان علی والی بیرک الاٹ

اسلام آباد(نیوزلائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں سات سال قید بامشقت کی سزاپانے والی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں میڈیکل چیک اپ کے بعد قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے اور جیل میں متعلقہ بیرک میں بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں مریم نوازشریف کو وہی بیرک الاٹ کی گئی ہے جو کچھ عرصہ قبل ’’ڈالر گرل‘‘ ایان علی کو ملی تھی۔ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد ایان علی…

Read More

نوازشریف اور مریم وطن واپس پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور(نیوزلائن )احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب ) کی ٹیم نے لندن سے وطن واپس پہنچتے ہی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے ہی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ،نواز شریف کے ہمراہ آنے والوں نے مبینہ طو رپر معمولی مزاحمت بھی کی ۔نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد…

Read More

واپس نہ آنے کے پیغام مل رہے ہیں‘ مگر میں آؤنگا: نواز شریف

لندن (نیوزلائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بے اصولی کا قائل نہیں ،جو کچھ ہو رہا ہے میرا فرض ہے عوام کے نوٹس میں لاؤں،ملک سے باہر ہی رہنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں ،الیکشن میں بدترین دھاندلی کا ارتکاب ہو رہا ہے،کارکنوں کی گرفتاریوں جیسے اقدامات انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہیں، ایسے اقدامات سے ملک کے لئے گھناؤنے نتائج نکلیں گے، نظر آرہا ہے ملک بربادی کی طرف جارہا ہے، اپنے ملک کو برباد نہیں ہونے دینگے۔ میڈیا…

Read More

کچھ کرنے کی ضرورت نہیں‘ ہم گرفتاری دینے آرہے ہیں:مریم نواز

لندن (نیوزلائن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں آپ کی مدد کی جائیگی، میاں صاحب اور میں گرفتار ہونے کیلئے پاکستان جارہے ہیں، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے احتساب عدالت کی جانب سے ہمیں سزا سنائی گئی ہے اس کے بعد ہمیں یہاں پر روکنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ،…

Read More

ن لیگ کا نواز شریف اور مریم کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزلائن)مسلم لیگ نے لندن سے وطن واپسی پر نیب کورٹ سے سزا یافتہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انتظامی کمیٹی کا انچارج حمزہ شہباز کو بنایا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو کارکنوں کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچنے اور استقبال کیساتھ احتجاج ریکارڈ کروانے کی ہدائت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب کورٹ سے سزا کے معاملے پر سیاسی…

Read More