نواز شریف کے بچوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوزلائن)احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں حسن نواز ، حسین نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نا قابل ضمانت جبکہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ نواز شریف کی پیشی کے بعد جاری ہونے والے عدالتی حکم کے مطابق خواجہ حارث نے عدالت سے درخواست کی کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ کیے جائیں، وہ دونوں اگلی سماعت پر پیش ہوجائیں گے ۔ دوسری جانب نیب حکام نے تمام ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے…

Read More

نواز فیملی کیخلاف ریفرنس دائر‘ اثاثے منجمد‘ سفر پر پابندی کی سفارش

لاہور(نیوزلائن)قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس نیب ہیڈکوارٹر بھجوا دیئے ہیں، ریجنل بورڈ نے نوازشریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ریجنل بورڈ لاہور نے تمام فیصلوں کی منظوری دے کر معاملہ نیب ہیڈکوارٹر بھجوایا ہے، نیب لاہور نے سفارش کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے تمام اثاثے…

Read More

شریف فیملی میں پھوٹ پڑ گئی‘ پارٹی پر قبضے کی جنگ شروع

اسلام آباد(نیوزلائن)پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آتے ہی شریف فیملی کے اختلافات کھلنے لگے ہیں ۔ میاں نواز شریف اور شہباز شریف اور انکی فیملیز آمنے سامنے آگئی ہیں۔دونوں کے مابین پارٹی پر قبضے کی جنگ شروع ہو گئی ہے ۔اوپر سے نیچے تک پارٹی رہنماؤں کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے اندرون خانہ کوششیں اور لابنگ کو تیز کر دیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق شریف فیملی کے مابین اختلافات کافی عرصے سے سامنے آرہے تھے تاہم میاں نواز شریف فیملی کے بڑے ہونے کے ناطے معاملات سنبھال…

Read More

میاں شریف ارب پتی نہیں تھے‘نواز شریف جھوٹے‘ لندن فلیٹ مریم کی ملکیت

اسلام آباد(نیوزلائن)پانامہ گیٹ سکینڈل پر قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی جانے والی آخری اور حتمی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لندن فلیٹس 1993سے آج تک شریف خاندان کی ملکیت ہے ،70کی دہائی میں میاں محمد شریف کا ارب پتی ہونا ثابت نہیں ہوتامریم نواز لندن فلیٹس کی حقیقی مالک ہیں ،2000تک حسین نواز اور حسن نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا ،2001میں حسن اور حسین نواز نے اپنا کاروبار شروع کیا رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے…

Read More

جے آئی ٹی رپورٹ‘ شریف فیملی پر جرم ثابت‘قطری سرمایہ کاری جھوٹ نکلا

اسلام آباد(نیوزلائن)جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ، شریف خاندان کے رہن سہن اور ذرائع آمدن کے درمیان عدم توازن کی نشاندہی، نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش۔ جے آئی ٹی نے اپنی 256 صفحات پر مبنی رپورٹ میں شریف خاندان کے رہن سہن اور ذرائع آمدن کے درمیان عدم توازن کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، نواز شریف، حسن اور حسین کے مالی معاملات کا معاملہ نیب کے سیکشن 9 کے تحت آتا ہے۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ…

Read More