مریم اورنگزیب حکومت کی بجائے پارٹی ترجمان بن گئیں

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی حکومت کی ترجمانی کیلئے مقرر کئی گئیں وزیر اطلاعات اپنی حکومت کی بجائے ایک سیاسی جماعت اور پارٹی کی ناہل لیڈر شپ کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دینے لگیں۔ مریم اورنگ زیب وزیر اطلاعات ہونے کے باوجودوفاقی حکومت کی ترجمانی اور حکومتی مؤقف میڈیا پرپیش کرنے کی بجائے مسلم لیگ ن کی ترجمانی کر رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات بھی نہیں ہیں اور پارٹی نے انہیں ترجمانی کی ذمہ داری بھی نہیں سونپی۔ نیوزلائن کے مطابق رکن قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب کو وزیرمملکت…

Read More

وزیرمملکت خزانہ رانا افضل کی بغیراہلیت ماہر ماحولیات تعیناتی کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزلائن)قواعدوضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ کو بغیر متعلقہ اہلیت کے بطور’’ ماہر ماحولیات ‘‘ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز پی ایچ اے فیصل آباد تعینات کئے جانے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ این اے 82سے منتخب ہو کر وزیر مملکت خزانہ بننے والے رانا افضل الیکٹریکل انجینئر نگ اور ایم اے پولیٹیکل سائنس کی ڈگری رکھتے ہیں۔ تاہم ان کو پی ایچ اے کا ممبر آف ڈائریکٹر بطور ماہر ماحولیات بنایا گیا ہے۔پی ایچ اے ایکٹ 2012ء کی مطابق…

Read More

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کامستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اپنی ہی جماعت کے رہنماؤں اور اپوزیشن کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت کی ہدائت پر بھی وہ مستعفی نہیں ہوں گے جبکہ وزارت سے سبکدوش کئے جانے کے فیصلے کی بھی وہ بھرپور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ وزیر قانون کے قریبی ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ ہر قیمت پر مستعفی ہونے کے مطالبات کے سامنے مزاحمت کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔…

Read More