ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More

عمران خان کا گورنرپختونخوا کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط

اسلام آباد (نیوزلائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے گورنر خیبرپختونخوا کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کیلئے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو خط لکھ دیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ریاستی ڈھانچے میں 3 بڑی خامیوں کے باعث انتخابات کا شفاف انعقاد غیر یقینی ہے۔ عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے پاس ابھی بھی فاٹا کے مالیاتی اور انتظامی اختیارات موجود…

Read More

طلال چودھری توہین عدالت کیس ملتوی کرنیکی استدعا مسترد

اسلام آباد (نیوزلائن)سپریم کورٹ نے سابق وزیر مملکت طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جسٹس گلزار احمد نے طلال چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپکی مشکل سے واسطہ نہیں، الیکشن لڑنا آپ کا کام ہے۔سپریم کورٹ میں طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت، طلال چودھری کی عام انتخابات تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاگیا کہ جج صاحبان خصوصی طور پر کیس کے لیے کراچی سے آئے ہیں، یہاں تقریر نہ کریں، کیس ملتوی…

Read More

جنوبی پنجاب اور فیصل آباد ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے

فیصل آباد(نیوزلائن)جنوب پنجاب اور فیصل آبادمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے جنوبی پنجاب کے اکثریتی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نیوزلائن کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ڈی جی خان‘ ملتان‘ بہاولپور‘ مظفر گڑھ‘ وہاڑی‘ بہاولنگر‘ رحیم یار خان‘ پاکپتن‘ ساہیوال‘ لیہ ‘ بھکر ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ جھنگ‘ فیصل آباد میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان سے 42کلومیٹر مغرب کی جانب پہاڑوں میں بتایا جا رہا ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ ریسکیو ذرائع…

Read More

وزارت عظمی کیلئے عمران سے بہتر لوگ بھی ہیں‘پرویز مشرف

دبئی(نیوزلائن)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان جانے کے فائدے اور نقصان پر غور کر رہا ہوں، اس کے بعد جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کروں گا۔وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمران خان سے بہتر شاید ہی کوئی ہو گا،ایک دو لوگ اور ہیں جو عمران خان سے بہتر وزیرِاعظم بن سکتے ہیں لیکن میں ان کا نام لینا نہیں چاہتا۔ مشرف نے کہا کہ عمران خان سنتے کم ہیں اور بولتے زیادہ ہیں، یہ ان کی بڑی خامی ہے۔ غیر ملکی اخبار خلیجی میڈیا کو انٹرویو دیتے…

Read More