قومی اسمبلی نے الیکشن اصلاحات بل 2017ءمنظور کر لیا

اسلام آباد(نیوزلائن)قومی اسمبلی نے الیکشن اصلاحات بل 2017ءمنظور کر لیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کی جانے والی ترمیم کو مسترد کردیا گیا،بل کے منظوری کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ بن جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن اصلاحات ب2017 ءکی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے جس میں وزیرقانون زاہد حامد نےالیکشن بل 2017 پیش کیا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ،تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی اور…

Read More

امریکہ میں جنونی کی فائرنگ سے 50افراد ہلاک400زخمی

لاس ویگس(نیوزلائن)امریکی شہر لاس ویگس کےایک کنسرٹ میں ہونے والی فائرنگ میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چونسٹھ سالہ مسلح شخص سٹیفن پیڈک نے مینڈیلے بے ہوٹل کی 32ویں منزل سے باہر منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شریک افراد پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب میریلو ڈینلے نامی اس خاتون کی تلاش ہے جو حملہ آور کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ پولیس…

Read More

مسلم لیگ (ن) کو فی الوقت ”صاف ستھری“ قیادت درکار ہے

تقریباً 25 سے 44اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل ایک گروپ ہے۔ برطانوی دور میں جب اس خطے میں پارلیمان جیسی کوئی شے متعارف ہوئی تھی،اس زمانے سے ان افراد کے خاندان سیاست میں ہیں۔ ان کے”آبائی حلقے“ ہیں۔یہ راجپوتوں یا جاٹوں کے ”سردار“ وغیرہ بھی ہوا کرتے ہیں۔ ان کی ”سرداری“ کا بھرم برقرار رکھنے کے لئے مگر ضروری ہے کہ ان کے علاقے کا ایس پی ان کا فون فوراََ سنے۔ اپنے حلقے میں مختلف امور سرانجام دینے والے سرکاری افسروں تک رسائی کو یقینی بنانے کی خاطر ہی…

Read More

ایف بی آرمیں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑ، 100افسرتبدیل

اسلام آباد(نیوزلائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور اس کے ماتحت اداروں میں افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 100سے زائد کمشنرز، ڈائریکٹرز، چیفس، ایڈیشنل ڈائریکٹرز،سیکریٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں تبدیل کیے جانے والے افسران میں امتیاز احمد،قیصر محمود، رضوان احمد عرفی،شاہد الحسن چٹھہ،محمد امتیاز احمد کو کمشنر ان لینڈ ریونیواسلام آباد سے…

Read More

این اے 120: کلثوم نواز کامیاب، یاسمین راشد کو شکست، غیرحتمی نتیجہ

لاہور(نیوزلائن)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونیوالی نشست این اے 120 کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز نے جیت لیا ہے جب کہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہیں۔ لاہور میں حلقہ این اے 120 میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حلقے کے 220 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز 61254 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں جب کہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 47066 ووٹ حاصل کئے۔ موجودہ…

Read More