آصف زرداری کا آرمی چیف قمرباجوہ کو فون

راولپنڈی(نیوزلائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ نیوزلائن کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج کے نئے سپہ سالار قمرجاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سابق صدر زرداری نے بری فوج کے نئے سربراہ کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ آصف علی زرداری پہلے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے نئے آرمی چیف کو فون کرکے مبارکباد دی۔…

Read More