ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیےرسک مینجمنٹ سسٹم تیار

اسلام آباد(نیوزلائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیے آٹومیٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا ہے جس کی عالمی بینک کے وفد کی پاکستان آمد کے بعد جائزہ لے کر حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر کے مطابق پاکستان میں رسک مینجمنٹ سسٹم عالمی بینک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت متعارف کرایا جارہا ہے، اس جدید رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی جانب سے ان کے ظاہر کردہ اخراجات و آمدنی میں فرق کے…

Read More

پولیس انسپکٹر کا ٹارگٹ کلنگ گینگ فیصل آباد میں دوبارہ سرگرم

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب پولیس کے انسپکٹر کا ٹارگٹ کلنگ گینگ دوبارہ فیصل آباد میں سرگرم ہو گیا ہے۔ درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اس گینگ کو وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی سرپرستی حاصل ہونے کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں جبکہ اس گینگ کا سربراہ حاضر سروس پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحید ہے جودوران سروس یہ گینگ چلاتا رہا اور اپنا راز فاش ہونے پر حکومتی افراد کی مدد سے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔فیصل آباد میں اس گینگ کے دوبارہ سرگرم ہونے اور ٹارگٹ کلنگ…

Read More

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حکام نے بڑا علمی خزانہ ضائع کردیا

اسلام آباد(رانا حامدیٰسین)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حکام نے بڑا علمی خزانہ ضائع کردیا۔یونیورسٹی کی ہزاروں نادرونایاب کتابیں پراسرار طور پر غائب ہوگئیں۔ یونیورسٹی کی لائبریری میں کئی دہائیوں سے رکھی کتابیں صفائی کے نام پہلے سٹور میں رکھوائی گئیں بعد ازاں سٹور سے بھی غائب پائی گئیں۔نیوزلائن کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی لائبریری میں رکھی ہزاروں نایاب کتابیں پراسرار طور پر غائب ہو گئی ہیں۔ یونیورسٹی ریکارڈ کے مطابق کتابیں آج بھی لائبریری میں موجود ہیں جبکہ عملی طور ان نایاب کتابوں میں سے ایک کتاب بھی لائبریری…

Read More

بادشاہی مسجد میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی

لاہور (نیوزلائن) گریٹر اقبال پارک انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز ”چھڑے چھانٹ“ نمازیوں کے بادشاہی مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ مزار شیرشاہ ولیؒ‘ رنجیت سنگھ کی مڑی‘ شاہی قلعہ اور شاعر مشرق کے مزار پر بھی نہیں جا سکیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق گریٹر اقبال پارک کی انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے روز گریٹر اقبال پارک میں بغیر فیملی نوجوانوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے بغیر فیملی کوئی بھی شخص بادشاہی مسجد میں نماز کی ادائیگی سمیت مزار…

Read More

ڈیڑھ ارب روپے کی خوردبرد : نیشنل بینک کی خاتون افسر گرفتار

اسلام آباد(نیوزلائن)عمومی طورپرپاکستان میں مردوں پر بدعنوانی اور خوردبرد کے الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن نیشنل بینک آف پاکستان کی خاتون افسر کوایف آئی اے نے ڈیڑھ ارب روپے کی خوردبرد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ خاتون افسر کیساتھ ایک اور تنظیم کے چار افسران کو بھی گرفتارکیاگیاجن پرغیرقانونی طریقے سے اربوں روپے بینک اکاﺅنٹس سے نکلوانے کا الزام ہے ۔ نیوزلائن کے مطابق رواں ہفتے نیشنل بینک آف پاکستان کی اسسٹنٹ نائب صدر کو حراست میں لیاگیا۔ ایف آئی اے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر…

Read More