احتساب عدالت: نواز شریف،مریم، کیپٹن صفدرپر فردِ جرم عائد

اسلام آباد(نیوزلائن)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نااہل قرار دیے گئے وزیر اعظم نواز شریف پر دو جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پر ایک ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق جمعرات کو جب عدالت میں فردِ جرم عائد کی گئی تو مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جگہ ان کی نمائندگی وکیل ظافر خان کر رہے تھے۔ ابتدا میں تینوں ملزمان پر…

Read More

جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں، بلاول بھٹو

حیدر آباد(نیوزلائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے عمران خان اور نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو عوام کی کوئی فکر نہیں،ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، اناڑی شخص کرکٹ گراؤنڈ سے باہر نہیں نکلا، سیاست گالم گلوچ کا نام نہیں، میاں صاحب پروپیگنڈے کے ماہر ہیں ، اپنے خاندان کو بچانے کی خاطر ملک کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں،، پاکستان پیپلز پارٹی کو جن آزمائشوں سے گزرنا پڑا ہے…

Read More

توہین عدالت، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن کومتعصب کہنے پر بھی عمران خان سے جواب طلب کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ممبر کمیشن ارشاد قیصر کی آمد میں تاخیرکے باعث دیر سے شروع ہوئی، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، فیصلے میں عمران خان کو گرفتار کر…

Read More

ایف بی آرنے ٹیکس چورمافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے فیصل آباد کے حکام نے ٹیکس چور صنعتکار مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچے چیف کمشنرآرٹی او فیصل آباد ٹیکس چور مافیا کا معمولی سا پریشر بھی برداشت نہ کرسکے۔ تمام تر ثبوتوں کیساتھ ٹیکسٹائل فیکٹریوں پرلگائی گئی 40بی کو معمولی مفاد کیلئے معطل کردیا اور ٹیکس چوروں کو آئندہ ہر معاملے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور ان کے کسی معاملے میں قانون کو متحرک نہ کرنے کا بھی وعدہ کر لیا۔نیوز لائن کے مطابق…

Read More

حکومت کی توجہ ایک جھوٹے شخص کو بچانے پر مرکوز ہے، طاہر القادری

کوئٹہ(نیوزلائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دنیا دہشتگردی کی جنگ میں قربانیاں دینے والے پاکستان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگا رہی ہے جب کہ حکومت کی توجہ ایک جھوٹے شخص کو بچانے پر مرکوز ہے۔پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ممبران اور سنیئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ دنیا دہشتگردی کی جنگ میں 73ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دینے والے پاکستان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا انتہائی خطرناک الزام لگا رہی ہے جب…

Read More