انڈین ڈرامے دکھانے پر’’ اردو۔ ون‘‘کیخلاف پیمرا کا ایکشن

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی ٹی وی چینل ’’اردو ۔1‘‘ کو انڈین ڈرامے جن کے نام ’’ساتھ نبھانا ساتھیا‘‘ ، ’’یہ ہیں محبتیں‘‘، ’’نمکرن ‘‘، ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ‘‘ اور’’ عشق باز‘‘ ہیں نشر کرنے پر چوتھی مرتبہ اظہار وجوہ نوٹس جاری کر تے ہوئے 14جولائی 2017 ؁ء تک جواب طلب کر لیاہے۔ ’’اردو۔1‘‘ کا مذکورہ اقدام پیمرا اتھارٹی کے 19اکتوبر 2016 ؁ ء کے فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس کی تحت تمام نجی ٹی وی چینلزپر انڈین مواد نشر کرنے پر…

Read More

پیمر انڈین ڈی ٹی ایچ بند کروانے میں ناکام‘ اربوں کا زرمبادلہ کھوہ کھاتے

اسلام آباد(نیوزلائن)پیمرااپنے دعووں کے برعکس انڈین ڈی ٹی ایچ بند کروانے اورالیکٹرانک میڈیا کے معاملات کو قانون کے دائرے میں لانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔چیئرمین پیمرا نے اعلانات تو خوب کئے تھے اور ان کی طرف سے احکامات بھی جاری ہوتے رہے مگر عملی طور پر اس کے نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ نیوزلائن کے مطابق ملک بھر میں انڈین ڈی ٹی ایچ کی کھلے عام فروخت اور سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ پیمرا حکام نے ابتدا میں چند ایک چھاپے مارے مگر پھر جھاگ کی…

Read More

اختیارات نہیں دینےتوپیمراکوبندکردیں، ابصار عالم

اسلام آباد(نیوزلائن)چئیرمین پیمرا ابصار عالم نےکہاہےکہ پیمرا آئین کے تحت ذمہ داریاں نبھارہا ہے،شوکاز نوٹس پر بھی حکم امتناع جاری ہورہے ہیں،چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ہمارے زیر التوا کیسز سنے جائیں۔ اگر اختیار نہیں دینا تو پیمرا کو بند کردیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےابصارعالم نےکہا کہ پیمرا کے اختیارات کو محدود کردیا گیا ہے۔پیمرا کا اختیار عملی طور پر ہائیکورٹس کے پاس چلاگیا۔وزیر اعظم نواز شریف اور چیف جسٹس کو خط لکھا ہے۔چیئرمین پیمرانےمزیدبتایاکہ ہم نےآرمی چیف کو بھی خط لکھا ہے۔ چیئرمین پیمراکاکہناتھاکہ مزیدچینلزکی لائسنسنگ…

Read More

بول ٹی وی نے پیمرا کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

کراچی (نیوزلائن) نجی ٹی وی بول اور اس کے اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے احکامات ہوا میں اڑا دیے اور پابندی کے باوجود ” ایسے نہیں چلے گا“ پروگرام ڈنکے کی چوٹ پر نشر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے بول ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ” ایسے نہیں چلے گا“ کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چینل انتظامیہ نے پیمرا کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ۔ ڈاکٹر…

Read More

پیمرا نے عامر لیاقت اور انکے پروگرام پر پابندی لگادی

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر عامر لیاقت حسین پر پابندی لگادی۔ پیمرا کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بول نیوز پر نشر ہونے والے عامر لیاقت حسین کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام پر یہ پابندی پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 کی دفعہ 27 کے تحت عائد کی گئی ہے۔ پیمرا کے مطابق اگر نیوز چینل اس فیصلے کا اطلاق نہیں کرتا…

Read More