اسحاق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں شامل ٗ پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد (نیوزلائن)وزارت داخلہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ٗ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کے اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں جنھیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے…

Read More

عمران خان نے ن لیگیوں کو گدھا کہنے پر معافی مانگ لی

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو گدھا کہنے پر معافی مانگ لی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرا دیا۔ عمران خان نے گدھا کہنے کے اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔عمران خان نے وطن واپسی پر نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور ایئرپورٹ جانے والوں کو گدھا کہا تھا۔…

Read More

کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری‘25کے روک لئے گئے

اسلام آباد(حامدیٰسین)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم عمران خان کا تین حلقوں سے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے‘ سابق سپیکر ایاز صادق اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پرویز خٹک کے بھی مشروط نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ عمران خان کے دو حلقوں سمیت قومی اسمبلی کے 9اور صوبائی اسمبلیوں کے 16حلقوں کے نوٹیفکیشن روک لئے گئے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018کے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ اور سرکاری نتیجہ اعلان کردیا ہے۔…

Read More

توہین مذہب : ہائی کورٹ نے رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکدیا

لاہور(نیوزلائن) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں این اے 106 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے نومنتخب ایم این اے رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ آنے تک ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد کی جانب سے دائر…

Read More