ریکارڈ سٹریٹ کرائمز‘ پنجاب کے عوام عدم تحفظ کا شکار

لاہور(نیوز لائن) پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصہ سے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی بھرمار کے باعث صوبہ بھر کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ صورتحال سے آگاہ ہونے‘ اربوں روپے کے فنڈزاور کئی طرح کی فورسز بنائے جانے کے باوجود پنجاب پولیس سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہے۔جبکہ پنجاب حکومت کے کرتا دھرتا زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ کرنے میں ناکام ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق ملک کی نصف سے زائد آبادی والے صوبہ…

Read More

پولیس انسپکٹر کا ٹارگٹ کلنگ گینگ فیصل آباد میں دوبارہ سرگرم

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب پولیس کے انسپکٹر کا ٹارگٹ کلنگ گینگ دوبارہ فیصل آباد میں سرگرم ہو گیا ہے۔ درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اس گینگ کو وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی سرپرستی حاصل ہونے کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں جبکہ اس گینگ کا سربراہ حاضر سروس پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحید ہے جودوران سروس یہ گینگ چلاتا رہا اور اپنا راز فاش ہونے پر حکومتی افراد کی مدد سے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔فیصل آباد میں اس گینگ کے دوبارہ سرگرم ہونے اور ٹارگٹ کلنگ…

Read More

پنجاب پولیس امیر زادوں اور افسر شاہی کی سکیورٹی گارڈ‘ اصل فرض نظر انداز

لاہور(آر این شہزاد)پنجاب پولیس اپنے اصل فرض ’’عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی‘‘ کو مکمل طور پر فراموش کر چکی اور صرف وی آئی پیز‘ امیر زادوں‘ سیاستدانوں اور افسر شاہی کی سکیورٹی گارڈ بن کر اپنے اوپر اٹھنے والے اربوں روپے کے بجٹ کو ضائع کررہی ہے۔ سٹیٹس کو کے محافظ حکمران‘ اپوزیشن‘ اور افسر شاہی پولیس میں اصلاح احوال کے مواقع میسر ہونے کے باوجود حالت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے پر تیار نہیں۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب پولیس کے 50فیصد سے زائد اہلکار نام نہاد…

Read More

پنجاب پولیس کاروباری مقاصد کیلئے استعمال ہونے لگی

لاہور(ایم ایس ٹیپو)پنجاب پولیس کو کاروباری تنازعات نمٹانے اور بااثر بزنس مینوں کی پھنسی رقوم نکلوانے کیلئے استعمال کیا جانے لگا۔جبکہ پولیس کے بنیادی فریضے لاء اینڈ آرڈر کو ممکن بنانا کی ذمہ داری کو پش پشت ڈال دیا جاتا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب پولیس کاروباری تنازعات نمٹانے کیلئے کھلے عام استعمال کی جارہی ہے۔ بااثر شخصیات پولیس کے ذریعے اپنے حریفوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرواتی ہیں اور ان جھوٹے مقدمات اور کے سہارے کاروباری معاملات کو حل کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ اپنے کاروباری ”پارٹنر“ کو خوش…

Read More

پنجاب پولیس کے وائرلیس سیٹ دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ

لاہور(احمد یٰسین)پنجاب پولیس کے وائرلیس سیٹ دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے۔لاہور‘ فیصل آباد‘ ملتان‘گوجرانوالہ‘حافظ آباد‘ سرگودھا‘ بہاولپور‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ چنیوٹ‘ قصور‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ‘گجرات‘ ڈی جی خان سمیت صوبے کے تمام اضلاع سے وائرلیس سیٹ غائب ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق پولیس کے غائب ہونے والے سیٹ ایکٹو ہیں اور وائرلیس کے ذریعے ہونیوالی پولیس کی گفتگو قطعی طور پر محفوظ نہیں گردانی جا رہی۔ پولیس حکام کے مطابق غائب ہونیوالے وائرلیس سیٹوں بارے رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور ان کی…

Read More