ایس پی ایڈمن کی ’’ہٹ دھرمی ‘‘غریب حوالدار کی جان لے گئی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے ایس پی ایڈمن ‘ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور دیگر اعلیٰ افسران کی ہٹ دھرمی اور سخت گیری کی وجہ سے دل کے مرض میں مبتلا حوالدار جان کی بازی ہار گیا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زاہد حسین طویل عرصہ سے دل کے مرض میں مبتلا تھا اور ڈاکٹرز اسے فیلڈ ڈیوٹی کیلئے’’ ان فٹ‘‘ قرار دے چکے تھے ۔فیصل آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے ہیڈکانسٹیبل کی انجیوگرافی اوردل کی شریانوں میں سٹنٹ ڈالے جانے بارے آگاہی ہونے کے باوجودفیصل آباد…

Read More

شہری کو اغواء کرنے پر ساہیوال پولیس کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں غیرقانونی کارروائی کرنے اور شہری کو اغواء کرکے ساہیوال لے جانے پر ساہیوال پولیس کے تھانیدار ‘ پولیس ٹیم اور جیل اہلکار کے خلاف فیصل آباد پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔نواحی علاقے چک نمبر119گ ب کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ سلطان ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا کہ 8فروری کو ساہیوال پولیس کے تھانیدار صبح صادق نے سات دیگر پولیس اہلکاروں اور ایک جیل…

Read More

پولیس وی آئی پیز کیلئے مختص:عوام کیلئے پرائیویٹ گارڈز لازمی قرار

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد پولیس نے عوام کی حفاظت کی ذمہ داری سے مکمل کنارہ کشی کر لی ہے اور صرف وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی سکیورٹی کا فریضہ پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔فیصل آباد پولیس عوام کی حفاظت میں ناکامی کے بعد عوام کو اپنی حفاظت کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس نے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے اپنے فریضے سے مکمل کنارہ کشی کرلی ہے۔ فیصل آباد پولیس اس معاملے میں طویل…

Read More

تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے پولیس انتظامات ناقص قرار

لاہور (نیوزلائن) اہم ادارے کے سکیورٹی آڈٹ کے دوران پنجاب کے سینکڑوں تفریحی مقامات کے حفاظتی انتطامات غیر تسلی بخش قراردیدیئے گئے۔دہشت گردی ،تخریب کاری کے لاحق خطرات کے پیش نظر 236 پبلک پارکس،11 چڑیاگھروں ،33 پلے لینڈز،13 فوڈسٹریٹس،35 تھیٹرزاور50سینماوں میں سے بیشترکے حفاظتی انتظامات ناقص قرارپائے ۔حالیہ رپورٹ کی روشنی میں حکام کی طرف سے پولیس اورانتظامی افسران کوسکیورٹی انتظامات موثربنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔اس ضمن میں فیصل آبادکے 20 پارکوں،4 پلے لینڈز،4 تھیٹرزاور5سینماؤں سمیت 33 تفریحی مقامات کے سکیورٹی آڈٹ عمل میں لائے گئے تھے ۔20…

Read More

پولیس افسران محو خواب:فیصل آباد کی سکیورٹی ناقص قرار

فیصل آباد(عاطف چوہدری)پنجاب حکومت کی خصوصی ٹیم نے فیصل آباد کی سکیورٹی ناقص قرار دیدی۔ تفریحی مقامات سمیت فیصل آباد میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ حفاظتی انظامات بہتر نہ بنائے جانے پر تخریب کاری کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تفریحی مقامات ‘ اہم تعلیمی اداروں‘ کاروباری مراکز کی سکیورٹی انتہائی ناقص قرار دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی خصوصی سکیورٹی آڈٹ ٹیم نے فیصل آباد کے 33تفریحی مقامات ‘ ایک سے سے زائد…

Read More