پولیس نے گٹی میں ہونیوالے تہرے قتل کا سراغ لگا لیا

فیصل آباد(ندیم جاوید)گٹی میں میاں بیوی کو کمسن بچے سمیت قتل کرنیوالے ملزم کوفیصل آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سفاک قاتل کو ڈی ایس پی نشاط آباد اور ایس ایچ او ملت ٹاؤن رانا عبدالغفار کی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے موبائل فون ڈیٹا اور دیگر شواہد کی بنیاد پر لاہور سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق چند روز قبل تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر 202رب گٹی میں…

Read More

منشیات‘جواء مافیا کیخلاف پولیس کارکردگی ناقص قرار

فیصل آباد(نیوزلائن) منشیات،ناجائز اسلحے،جسم فروشی اورجوئے کے اڈوں کے خلاف فیصل آبادریجن پولیس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قراردیدی گئی ۔ریجنل پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ اضلاع کے پولیس افسران کو سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاون یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان کوپیش کی گئی کارکردگی رپورٹس میں فیصل آباد پولیس کی طرف سے منشیات488 ،جسم فروشی 80 ،جوئے بازی 179 جبکہ ناجائز اسلحے کادھندہ کرنے والوں کیخلاف 10 مقدمات،جھنگ پولیس کی طرف سے منشیات73…

Read More

آر پی او ہاؤس کے سامنے سکیورٹی گارڈ سٹریٹ کرائم کا شکار

فیصل آباد(نیوزلائن)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کی سرکاری رہائش گاہ کے عین سامنے ایک نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ سٹریٹ کرائم گروہ کی واردات کا نشانہ بن گیا۔علاقہ تھانہ پولیس آر پی او ہاؤس کے عین سامنے ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے ۔ نیوزلائن کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والی گروہ نے سوترمنڈی سے سکیورٹی ڈیوٹی ختم کرکے جانے والے سکیورٹی گارڈ غلام شبیرسے اسلحہ…

Read More

جعلی پولیس مقابلہ: نوجوان قتل کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(نیوزلائن)جعلی پولیس مقابلے میں گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کو قتل کرنے والے پانچ تھانیداروں سمیت 13پولیس اہلکاروں کیخلاف واقعہ کے چار ماہ بعد عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نوجوان کا قتل محبت کی شادی بتایا جاتاہے ۔ مقتول نے ایک ڈی ایس پی کی قریبی عزیزہ کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر ڈی ایس پی نے فیصل آباد پولیس کے افسران کیساتھ ساز باز ہو کر نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیا۔ مقتول کے بھائی کی درخواست پر فیصل آباد پولیس…

Read More

سپریم کورٹ: آئی جی سندھ کے تبادلہ کیخلاف حکم امتناعی ختم

اسلام آباد(نیوزلائن)سپریم کورٹ کے تین رکنی فُل بنچ نے سندھ کے آئی جی پولیس کے تبادلے سے متعلق حکم امتناعی ختم کر دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو پولیس میں تقرر اور تبادلے کی قانون سازی کا اختیار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے اور یہ نکتہ…

Read More