تحریک انصاف کا وفاق میں حکومت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی سے بیک چینل رابطے کر لئے ہیں۔ تحریک انصاف کو وفاق میں نمبر گیم پر نہ ہونے کا مسئلہ درپیش ہے مگر اس کے ساتھ ہی وہ ن لیگ اور پی پی پی کو باضابطہ حکومت میں شامل کرنے کی بھی خواہاں نہیں ہے۔ نیوزلائن کے مطابق یپلزپارٹی کی طرف سے اکثریتی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے کا تاثر سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف نے پی پی پی سے بیک چینل رابطے کر لئے ہیں۔…

Read More

زراداری کا وفاق میں پی ٹی آئی کی غیرمشروط حمائت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن) پی پی پی پی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاق میں پی ٹی آئی کیخلاف کسی اتحاد اور پارلمینٹ سے باہر کسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اور وفاق میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے گا۔ نیوزلائن کے مطابق پیپلزپارٹی نے سیاست کی ڈرٹی گیم میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی عمل پر تحفظات کے باوجود پی پی پی پی کے چیئرمین اآصف علی زرداری جلائو گھیرائو کی سیاست کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔…

Read More

پہلی بارجنرل نشست پر اقلیتی رہنما رکن قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد(نیوزلائن)پیپلزپارٹی نے ایک اور میدان مار لیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی اقلیتی رہنما کوجنرل نشست پر رکن قومی اسمبلی بنوانے کا اعزاز بھی پی پی پی کے ہاتھ آگیا۔نیوزلائن کے مطابق تھرپارکر سے ایم این اے بننے والے ڈاکٹر مہیش ملانی پی پی پی کے امیدوار تھے ۔ ان سے قبل کوئی اقلیتی رہنما جنرل نشست پر قومی اسمبلی کارکن منتخب نہیں ہوسکا ۔ ڈاکٹر مہیش ملانی ہندو اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 222سے پی پی پی کے امیدوار تھے۔…

Read More

پیپلزپارٹی اور ن لیگ ملکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئیں

اسلام آباد(حامد یٰسین)تحریک انصاف اکثریت حاصل کرنے کے باوجود اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں آسکی۔پی ٹی آئی کیلئے پیپلزپارٹی یا متحدہ مجلس عمل اور ایم کیو ایم کے بغیر حکومت بنانا ممکن نہیں ہورہا۔جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئیں۔ متحدہ مجلس عمل اور ایم کیو ایم کو ساتھ ملا کر وہ مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اکلوتی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں آسکی۔ الیکشن کمیشن کے…

Read More