وزارت عظمیٰ نہ ملنے پر شہباز شریف شدید ناراض

اسلام آباد(نیوزلائن)میاں نواز شریف کے بعد وزارت عظمیٰ کو اپناحق سمجھنے والے میاں شہباز شریف وزیر اعظم نہ بنائے جانے پر پارٹی قائد سے شدید ناراض ہیں۔ بھائی سے ناراضگی کا غصہ وہ وفاقی معاملات میں عدم دلچسپی اور پارٹی امور کو نظر انداز کرکے ظاہر کررہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق وعدے کے باوجودوزارت عظمیٰ نہ ملنے میاں شہباز شریف اپنے بھائی میاں نواز شریف سے شدید ناراض ہیں وہ اپنی ناراضگی کا اظہار فیملی میں متعدد افراد سے کر چکے ہیں جبکہ پارٹی میں ان کے قریبی حلقے بشمول…

Read More

ن لیگ کا شہباز شریف کو وزیراعظم نہ بنا نے کا فیصلہ

مری(نیوزلائن)مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو پنجاب میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد توقع ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہی آئینی مدت پوری ہونے تک ملک کے مستقل وزیراعظم رہیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق مری میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف، شہباز شریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار اور سعد رفیق سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ چھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں شہباز شریف کو مستقبل میں وزیراعظم بنانے اور…

Read More

مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم منتخب

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے نئے وزیر اعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا تھا ،ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار نوید قمر، پی ٹی آئی، عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ (ق) کے شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ تھے۔ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران 342 ارکان کے ایوان میں شاہد خاقان عباسی 221 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جب…

Read More

ثنا اللہ نے شہباز شریف کے وزیراعظم بننےکی مخالفت کر دی

لاہور(نیوزلائن)سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے میں میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) ہیجان کی کیفیت میں مبتلا ہو گئی ہے۔ ایک طرف پارٹی قیادت وزرات عظمیٰ کےلئے شریف خاندان کے باہر سے کسی کو نامزد کرنے کا رسک نہیں لے رہی دوسری جانب شہباز شریف کے وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کی صورت میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن کو درپیش خطرات پر بھی گہری نظر رکھئی جا رہی ہے۔ ان سب حالات کے تناظر…

Read More

نئے وزیراعظم کا چناؤ، شیڈول جاری، قومی اسمبلی اجلاس طلب

اسلام آباد(نیوزلائن)نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے قائد ایوان کے چناؤ کے لئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست بروز منگل کو طلب کر لیا ہے جب کہ وزیراعظم پاکستان کے انتخاب کے لئے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آج سہہ پہر 3 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اکتیس جولائی دوپہر دو بجے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے…

Read More