توہین مذہب : ہائی کورٹ نے رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکدیا

لاہور(نیوزلائن) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں این اے 106 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے نومنتخب ایم این اے رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ آنے تک ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد کی جانب سے دائر…

Read More

ضابطہ اخلاق:غیر قانونی جلسہ کرنے پر شہباز شریف کو نوٹس

فیصل آباد (نیوزلائن)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے غیرقانونی جلسہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ‘ ن لیگ کے فیصل آباد میں تمام انتخابی امیدواروں اور سٹی جنرل سیکرٹری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں میاں شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کو 23جولائی تک اس کا جواب جمع کروانے کی ہدائت کی گئی ہے۔نیوزلائن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید احمد فواد کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں میاں شہباز شریف‘ رانا ثناء اللہ‘ طلال چوہدری‘ علی گوہر بلوچ‘…

Read More

نوازشریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے:رانا ثناء کی ہرزہ سرائی

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے سزا یافتہ مجرم میاں نواز شریف کی ’’محبت‘‘ میں تمام حدیں پھلانگ دیں۔ سابق وزیر قانون نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ میاں نواز شریف کا استقبال کرنا حج سے بڑا کام ہے۔میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر فیصل آباد سے استقبالی قافلہ لاہور لے جانے کا فوٹوسیشن مظاہرہ کرتے ہوئے سابق وزیر قانون نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ فرمان جاری کیا۔سابق وزیر قانون کی ہرزہ سرائی کو مذہبی رہنماؤں نے توہین مذہب قرار…

Read More

نواز شریف کی واپسی ہوگی:الیکشن بائیکاٹ نہیں کرینگے‘رانا ثناء

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریگی بلکہ ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ مخالفین الیکشن ٹیمپر کرنا چاہتے ہیں مگر ہم انکا راستہ روکیں گے جس نے بھی ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہمارا رخ اسکی طرف ہوگا۔ میاں نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہیں پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔میئر فیصل آباد رزاق ملک اور ن لیگی امیدواران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا…

Read More