تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اشفاق ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)تحریک انصاف کے اہم رہنما اور ویسٹ پنجاب ریجن کے سابق صدر چوہدری اشفاق ٹیکس چوری میں ملوث نکلے۔چوہدری اشفاق کا صنعتی امپائر ’’چناب گروپ‘‘ (چن ون اور چناب لمیٹڈ) 33کروڑروپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث پایا جا رہا ہے ۔ایف بی آر حکام نے چناب گروپ کے گوشواروں کی جانچ پڑتال میں بڑے پیمانے پر کی جانیوالی ٹیکس چوری پکڑ لی مگر پکڑے جانے کے باوجودقوم کا درد سینے میں دبائے ‘سیاسی میدان میں ملک و قوم کی خدمت کے بلند بانگ دعوے کرنیوالے چوہدری…

Read More

فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی‘کمپنیاں ساڑھے 6ارب کے ٹیکس نادہندہ

فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آبادکی بزنس کمیونٹی‘ پرائیویٹ کمپنیاں‘ نیم سرکاری اور سرکاری ادارے ساڑھے 6ارب روپے سے زائد کے ٹیکس نادہندہ نکلے۔ سب سے بڑا نادہندہ لوگوں کو نادہندگی کی فوری سزا دینے میں شہرت رکھنے والا ادارہ فیسکو نکلا۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے انتہائی قریب سمجھے جانیوالے فاروق احمد خاں کی ملکیتی اور پیپسی کولا بنانے والی فیکٹری پنجاب بیوریج‘ گائے سوپ اور گائے بناسپتی بنانے والی کمپنی اظہر کارپوریشن‘ رفحان میز پراڈکٹس‘ انٹرلوپ‘ چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر کی فیملی کی فیکٹری مسعود ٹیکسٹائل…

Read More

رفحان میز پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ ٹیکس چور ی میں ملوث

فیصل آباد(احمد یٰسین) فوڈ مصنوعات بنانے میں پاکستان کا بڑا نام رفحان میز پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے کمپنی کو متعدد نوٹس جاری کئے ہیں مگر کمپنی پکڑی جانیوالی ٹیکس چوری پر چوری اور سینہ زوری کا طریقہ کار اپنا کر چور ی کیا گیا ٹیکس ادا کرنے سے گریزاں اور تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پاکستان بھر میں فوڈ مصنوعات کی تیاری میں بڑا نام سمجھا جانیوالی کی کمپنی رفحان…

Read More

ہراساں کرنے پر تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج

فیصل آباد(نیوزلائن) تاجروں کو بلاجواز ہراساں کئے جانے کے خلاف تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے‘ کارخانہ بازار میں ٹائر جلا کر ایف بی آر کے خلاف مظاہرہ اور نعرہ بازی کی گئی۔نیوزلائن کے مطابق تاجر تنظیموں نے ایف بی آر کی جانب سے تھانہ ریل بازار میں من گھڑت‘ بوگس اور جھوٹی درخواست دیئے جانے اور تاجروں کو حراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجر بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر تھانہ ریل بازار بھی گئے اور ایف بی آرکی طرف سے دی جانے والی…

Read More

اشرافیہ‘ بیوروکریسی کا تفریحی مرکز’’ چناب کلب‘‘ٹیکس چوری میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کی اشرافیہ اور بیوروکریسی کا تفریحی مرکز چناب کلب ٹیکس چوری میں ملوث نکلا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں چلنے والے چناب کلب نے ایف بی آر کو لاکھوں روپے کی ٹیکس ادائیگی نہیں کی جو گوشواروں کی چیکنگ میں پکڑی گئی۔نیوزلائن کے مطابق ایف بی آر کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ چناب کلب فیصل آباد لاکھوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔ ایف بی آرکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چناب کلب نے سال 2011اور سال 2012میں ٹیکس…

Read More