ہائیکورٹ نے پیمرا کو سیون نیوز کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو سیون نیوزکیخلاف کارروائی سے روکدیا۔عدالت عالیہ میں سیون نیوز کی مینجمنٹ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ پیمرا کا سیون نیوز کی نشریات ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے اور اس سے مالی طور پر سیون نیوز کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ عدالت عالیہ نے اس پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیون نیوز کی نشریات معطل کرنے سے روک دیا اور پیمرا سے اس حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔اس سے قبل…

Read More

شرمناک رپورٹ نشر کرنے پر 7 نیوز کی نشریات ایک ہفتہ کیلئے معطل

اسلام آباد( نیوزلائن)غیر مصدقہ ‘ من گھڑت‘ غیر پیشہ وارانہ ‘ اور انتہائی شرمناک رپورٹ نشر کرکے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات کی عزت سے کھلواڑ کرنے اور یونیورسٹی کی بدنامی کا موجب بننے پرپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے سیون نیوز کی نشریات ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے ‘ اورسیون نیوز کے خاتون سمیت تینوں ڈائریکٹرز اور نیشنل ہسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے اور سات روز تک بار بار معذرت نشر کرنے کا حکم جاری کردیا۔نیوزلائن کے مطابق پیمرا اتھارٹی کے…

Read More

سیون نیوز کے مالکان کاصحافیوں پر تشدد‘ احتجاج کیلئے کوئی آواز بلند نہ ہوئی

لاہور(ایم ایس ٹیپو)سیون نیوز کے مالکان نے گارڈز کے ذریعے میڈیا ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالامگر اس پر کسی ملکی و انٹرنیشنل تنظیم نے کسی قسم کا احتجاج نہ کیا اورنہ ورکر دشمن مالکان کے خلاف آواز بلند کی۔اپنے درپردہ مقاصد کیلئے میڈیا کی فیلڈ میں آنیوالے سیون نیوز کے مالکان پنے ورکرز کا مسلسل استحصال کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین عمر نذر شاہ نے سیون نیوز کے نام سے اپنا چینل لانچ کیا تو ان کی طرف سے بلند…

Read More

سیون نیوز کے مالکان کا گارڈز کے ذریعے صحافیوں پر تشدد‘ کئی گھنٹے قید کئے رکھا

لاہور(ایم ایس ٹیپو)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بعد میڈیا ورکرز کو سیون نیوزکے گارڈز نے چینل مالکان کے حکم پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گارڈز مافیا نے مالکان کا ’’حکم‘‘ ملتے ہی صحافیوں کو آڑے ہاتھون لیا اور مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ تشدد سے آٹھ ورکر زخمی ہوئے۔ تشدد کے بعد سیون نیوز کے ہیڈ آفس کے دو شفٹوں کے ڈیڑھ سو سے زائد ورکرز کو دفاتر کو تالے لگا کر قید کر لیا گیا۔ معاملے کا علم ہونے پر شہر بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد…

Read More