تخت لاہور پر قبضے کیلئے عمران خان اور شہباز شریف میں دوڑ شروع

لاہور(نیوزلائن) پنجاب کی حکمرانی کیلئے مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں دوڑ شروع ہو گئی، دونوں جماعتوں نے حکومت بنانے کے دعوے کر دیئے، مسلم لیگ ن 129 اور پی ٹی آئی 123 نشستوں کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، آزاد ارکان کی تعداد 29 ہے جبکہ ق لیگ 7 پیپلز پارٹی 6 بی اے پی، فنکشنل لیگ اور پی اے آر کی ایک ایک سیٹ ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لئے مخصوص ہیں…

Read More

ضابطہ اخلاق:غیر قانونی جلسہ کرنے پر شہباز شریف کو نوٹس

فیصل آباد (نیوزلائن)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے غیرقانونی جلسہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ‘ ن لیگ کے فیصل آباد میں تمام انتخابی امیدواروں اور سٹی جنرل سیکرٹری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں میاں شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کو 23جولائی تک اس کا جواب جمع کروانے کی ہدائت کی گئی ہے۔نیوزلائن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید احمد فواد کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں میاں شہباز شریف‘ رانا ثناء اللہ‘ طلال چوہدری‘ علی گوہر بلوچ‘…

Read More

ملک کے ہر یوٹرن پر عمران خان کی تصویر لگنی چاہئے:شہباز شریف

سرگودھا(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان یوٹرن خان ہیں ، تصویر ملک کے ہر یو ٹرن پر لگنی چاہئے ،25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم موڑ ہے ،عوام کو شیر پر مہر لگا کر اپنے قائد کو باہر لانا ہوگا، نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ،پنجاب میں سکول اور یونیورسٹیاں بنائی، ہم نے ہسپتالوں کی شکل اور حالت بدل دی ہے،عمران خان نے خیبرپختونخواکابیڑاغرق کردیا ہے،پشاور میں میٹرو بنی نہیں لیکن علاقہ کھنڈر بن…

Read More

فیصل آباد میں شہباز شریف کا پاور شو بھی بری طرح ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن )مسلم لیگ ن کے قائد میاں شہباز شریف کا میاں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کے گڑھ فیصل آباد میں پہلا پاور شو ہی بری طرح ناکام رہا۔ سابق وزیر قانون سمیت ن لیگ کے 31امیدوار مل کر بھی 3100لوگ جلسہ گاہ میں اکٹھے نہ کرسکے۔ میاں نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران لڑے گئے الیکشن 2002میں سابق میئر چوہدری شیر علی نے اس سے دس گنا زائد لوگ اکٹھے کرکے فیصل آباد میں ن لیگ کی مضبوطی کا ثبوت دیدیا تھا۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More