ایف بی آرنے ٹیکس چورمافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے فیصل آباد کے حکام نے ٹیکس چور صنعتکار مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچے چیف کمشنرآرٹی او فیصل آباد ٹیکس چور مافیا کا معمولی سا پریشر بھی برداشت نہ کرسکے۔ تمام تر ثبوتوں کیساتھ ٹیکسٹائل فیکٹریوں پرلگائی گئی 40بی کو معمولی مفاد کیلئے معطل کردیا اور ٹیکس چوروں کو آئندہ ہر معاملے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور ان کے کسی معاملے میں قانون کو متحرک نہ کرنے کا بھی وعدہ کر لیا۔نیوز لائن کے مطابق…

Read More

فیصل آباد: سالانہ93ارب کا کپڑا بغیر ٹیکس ادائیگی فروخت

    فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں اربوں روپے کا ٹیکس فراڈ بے نقاب ہو گیا۔93ارب روپے سے زائد کاکپڑا بغیر کسی ٹیکس کی ادائیگی کے فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کی انکوائری میں سامنے آیا ہے کہ فیصل آباد کے صنعتکار بڑے پیمانے پر سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ انکوائری رپورٹس میں سامنے آیا کہ سالانہ 93ارب سے ایک کھرب کے لگ بھگ مالیت کا کپڑا بغیر کسی ریکارڈ اور بغیر ٹیکس ادائیگی…

Read More

ستارہ گروپ کی ٹیکس چوری کے تحفظ کیلئے چیمبر آف کامرس میدان میں آگیا

فیصل آباد(احمد یٰسین)ملک کے معروف صنعتی گروپ ”ستارہ گروپ“کی ٹیکس چوری کیا پکڑی گئی فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو ایف بی آر میں ہر طرح کے کیڑے نظر آنے لگے۔ سالہا سال سے ٹیکس چوروں کیخلاف استعمال ہونے والے قوانین بھی اب فیصل آباد چیمبر آف کامرس کو”کالے قوانین“نظر آنے لگے ہیں۔ ایف بی آر نے ٹیکس چوری کے دستاویزی ثبوتوں =کیساتھ ستارہ گروپ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور ستارہ گروپ کے ٹیکسٹائل یونٹ ”ستارہ ٹیکسٹائل“ سرگودھا روڈ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے اس کی خریدوفروخت کا ریکارڈ…

Read More