انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی:ڈاکٹر شجاع طاہربوگس ڈگریاں بانٹتے رہے

فیصل آباد(احمد یٰسین)انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) فیصل آباد اور اس کے چیئرمین بوگس تعلیمی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن‘ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقین نے ڈاکٹر شجاع اور دیگر ذمہ داران کیخلاف ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بنائی گئی انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) کو ہائیرایجوکیشن کمیشن غیرقانونی قرار دے چکا ہے۔ غیرقانونی ادارہ ڈگریاں جاری کرنے کا اختیار بھی نہیں رکھتا جبکہ وہاں تدریسی سلسلہ جاری رکھنا بھی ممنوع ہے۔ غیرقانونی انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی میں داخلے کرنا بھی…

Read More

جی سی یونیورسٹی نے نوٹ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں دیدیں

فیصل آباد(عاطف چوہدری)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ’’نوٹ ‘‘ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں جاری کردیں۔ ایچ ای سی یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق کرنے سے انکاری ہے اور بھاری فیسوں اور سالوں کی محنت کے بعد ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے طلباء و طالبات کوبوگس ڈگریاں جاری کردیں ۔سینکڑوں کی تعداد میں جاری ہونے والی یہ بوگس ڈگریاں طلبہ کیلئے ردی کاغذ سے زیادہ ثابت نہیں ہو رہیں۔بھاری تعداد میں یہ بوگس ڈگریاں موجودہ…

Read More

انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) فیصل آباد غیرقانونی قرار

فیصل آباد(احمد یٰسین) انڈی پنڈنٹ یونیورسٹی فیصل آباد( انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد) کو غیرقانونی قرار دیدیا گیاہے۔اور ملک بھر کے طلبہ کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ اس میں داخلہ نہ لیں۔انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی(انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج ) فیصل آباد سے ڈگری حاصل کرنے والوں کی تصدیق ہائیرایجوکیشن کمیشن سے نہیں ہو سکے گی۔نیوزلائن کے مطابق انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی فیصل آباد کو ہائیرایجوکیشن کمیشن نے غیرقانونی اور نامنظور شدہ یونیورسٹیوں‘ تعلیمی اداروں کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) فیصل آباد کا نام ائیرایجوکیشن کمیشن کی غیرقانونی…

Read More

ایچ ای سی نے قائداعظم یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی داخلوں سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)اوور کراؤڈ ہونے کی وجہ سے ایچ ای سی نے قائداعظم یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی میں داخلوں سے روک دیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ایچ ای سی نے قائد اعظم یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی کے مزید داخلے کرنے سے روک دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ یونیورسٹی نے طویل عرصے سے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری نہیں کی۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا داخلہ لینے والے اپنا ریسرچ ورک کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے…

Read More

فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ کولڈ ڈرنک مافیا کے پروردہ مافیا نے اس حکومتی پابندی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔سکول و کالجوں کے پرنسپل اورا ساتذہ بھی اس پابندی کو ناکام بنانے میں مافیا کے ہمنوا ہیں۔ خود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام بھی پابندی کے حوالے سے کارروائیاں کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر100میٹر کی حدود میں کولڈ ڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کررکھی…

Read More