ڈاکٹر یاسمین راشد کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

لاہور(نیوزلائن) این اے 120 ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ فی الحال کسی چیز پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، الیکشن کا دن پرسکون رہنے پر فوج اور میڈیا کا شکریہ ادار کرتی ہوں، فوج کی وجہ سے لوگ پرسکون رہے اور آرام سے ووٹ ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے نتائج پر 29 ہزار ووٹوں کا سایہ پڑا ہوا ہے اور…

Read More

ملتان میٹرو میں کرپشن کی دستاویزات پبلک کرنے کی اجازت

اسلام آباد(نیوزلائن)چائنہ سیکیورٹی ریگولیٹری کمیشن نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں 17.5 ملین ڈالر کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کو فراہم کردہ تمام دستاویزات و ریکارڈ متعلقہ اتھارٹیز کیساتھ شیئر کرنے کے اختیارات دیدیے۔ گزشتہ دنوں مبینہ کرپشن کا معاملہ اسوقت سامنے آیا جب چینی یبیٹ نامی کنسٹریکشن کمپنی نے دعویٰ کیا کہ اسے ملتان میٹرو بس منصوبے میں کنٹریکٹ ملا اور یہ کنٹریکٹ کیپٹل انجینئرنگ اینڈ کنسٹریکشن نے بطور سب کنٹریکٹر دیا جس پر یبیٹ نے بھاری…

Read More

ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیےرسک مینجمنٹ سسٹم تیار

اسلام آباد(نیوزلائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لیے آٹومیٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا ہے جس کی عالمی بینک کے وفد کی پاکستان آمد کے بعد جائزہ لے کر حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر کے مطابق پاکستان میں رسک مینجمنٹ سسٹم عالمی بینک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت متعارف کرایا جارہا ہے، اس جدید رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی جانب سے ان کے ظاہر کردہ اخراجات و آمدنی میں فرق کے…

Read More

فوج پیچھے رہ کرعدالتوں سے فیصلے کرانے میں مددکررہی ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 4سالوں میں35ارب روپے قرضہ لیاہے،ایل این جی کرپشن میں ملوث شخص کووزیراعظم بنادیاگیا،پاکستان کی فوج اورعدلیہ بدل گئی ہیں،حدیبیہ پیپرزکیس نہ کھولنے کی کے خلاف عدالت گیاہوں ۔شریف خاندان کبھی نہیں چاہے گا یہ کیس کھلے اس میں شہبازشریف بھی نااہل ہوں گے۔ شیخ رشیدنےاپنے انٹرویو مٰیں کہ کہاکہ موجودہ حکومت نے 4سالوں میں35ارب روپے قرضہ لیاہے ،باقی 70سالوں میں40ارب قرضہ لیاگیا،ایل این جی منصوبے میں بھی اربوں کی کرپشن ہے ،سب…

Read More

نواز فیملی کیخلاف ریفرنس دائر‘ اثاثے منجمد‘ سفر پر پابندی کی سفارش

لاہور(نیوزلائن)قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس نیب ہیڈکوارٹر بھجوا دیئے ہیں، ریجنل بورڈ نے نوازشریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ریجنل بورڈ لاہور نے تمام فیصلوں کی منظوری دے کر معاملہ نیب ہیڈکوارٹر بھجوایا ہے، نیب لاہور نے سفارش کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے تمام اثاثے…

Read More