گرلز ڈگری کالج کارخانہ بازار میں اکیڈمک بلاک کا افتتاح

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی محمداکرم انصاری نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کارخانہ بازار میں دوکروڑ 26لاکھ روپے کی لاگت سے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام‘پرنسپل شگفتہ نازودیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھیں۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری نے کہا کہ حکومت خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ تعلیم نسواں کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین تعلیمی ماحول اور…

Read More

طلبہ کی بہترین تربیت کرنا استاد پر فرض ہے‘ نورین عزیزقریشی

فیصل آباد(نیوزلائن)وائس چانسلرگورنمنٹ کا لج وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا اولین فریضہ ہے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی انچارجز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم طالبات کو وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق فن تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ فارغ التحصیل ہو کر یہی بچے مارکیٹ میں مقابلہ کر کے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک…

Read More

برطرفی کے باوجود ڈاکٹر افتخار خواتین یونیورسٹی کے خزانے پر قابض

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آبادکی واحد سرکاری خواتین یونیورسٹی کے خزانے کاکنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنے کیلئے معمر ڈاکٹر افتخار نے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے ہیں۔بزرگی کے باعث سنڈیکیٹ کی طرف سے فارغ کئے جانے اور نئی ایڈیشنل خزانچی کے تقرر کے باوجود ڈاکٹر افتخار خزانچی کا چارج دینے سے گریزاں ہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے 65سال سے زائد عمر کے ڈاکٹر افتخار کو وائس چانسلر نے متعدد دیگر عہدوں کیساتھ ایڈیشنل ٹرئیرر کا چارج بھی دے رکھا تھا ۔ سنڈیکیٹ نے حکومتی…

Read More

خاتون آفیسر کو گالیاں: ضلعی انتظامیہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کے سامنے بے بس

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ خاتون ایجوکیشن آفیسر کو گالیاں دینے والے چیئرمین میونسپل کمیٹی اور اس کے حواریوں کے سامنے بے بس ہو گئی ۔کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر‘ چیئرمین ایجوکیشن اتھارٹی ‘ سی ای او ایجوکیشن‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت کوئی آفیسر چیئرمین میونسپل کمیٹی سمندری اور اس کے حواریوں کیخلاف ایکشن لینے اور خاتون ایجوکیشن آفیسر کو تحفظ دینے میں کامیاب نہیں ہو پا رہا۔ خاتون آفیسر ہر طرف سے مایوس اور بے بس ہو کر بطور احتجاج اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کرنے لگی۔نیوزلائن…

Read More

خواتین آئندہ نسل کی امین، اسلامی تعلیمات پر عمل پیراہوں، نبیلہ ثناء اﷲ

فیصل آباد(نیوزلائن) ماہ ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلے میں حلقہ پی پی 70سمن آباد میں محفل میلاد منعقد ہوئی ،جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں کی اہلیہ نبیلہ ثناء اﷲ مہمان خصوصی تھیں جبکہ مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین،وائس چیئرمینزکی بیگمات اورعلاقہ کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل میں نعت خواں خواتین نے خوش الحانی سے حضورنبی کریم ﷺکے حضور عقیدت کے پھول پیش کئے ۔محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نبیلہ ثناء اﷲ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے گہری محبت…

Read More