تھانوں کی حد بندیاں مبہم‘ اہلکاروں میں جھگڑے روزانہ کامعمول

فیصل آباد(افضال احمد تتلا) ریجن فیصل آباد کے 75 تھا نوں میں سے متعدد تھانوں کی حدبندی کے لئے لگائے جانے والے بورڈز محکمہ پولیس کی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کے شکار ہوگئے ہیں۔بورڈز پر لکھی گئی عبارت مٹنے کے ساتھ ساتھ یہ بورڈز ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوگے ہیں جس سے تھانوں کی حدود کیلئے کی گئی حدبندی مہندم ہوگی۔اس کے نتیجہ میں گشت پر مامور پولیس پارٹیوں نے خود ساختہ حدبندی کرکے غیرآباد علاقوں میں گشت کرنے کی بجائے ان علاقوں کو دوسرے تھانوں کے کھاتے میں ڈالنا شروع کردیا ہے اس پر مذکورہ علاقوں میں جرائم کی شرح بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے نیوزلائن کے مطابق ریجن کے چاروں اضلاع فیصل آباد کے تھانے 41 , ضلع جھنگ کے 14 تھانے , ضلع چنیوٹ کے تھانے 9 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ 11 تھانوں کے تمام علاقوں کا تعین کرنے کے بعد ان کی حدبندی کو عوام پر واضح کرنے کی غرض سے محکمہ پولیس نے لوہے کے بورڈ لگائے تھے جن پر متعلقہ تھانے کا نام اور فون نمبر کے ساتھ حدود تھانہ کا تعین کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق یہ بورڈز اس لئے لگائے گئے تھے کہ اکثر تھانوں کے “سرحدی” علاقوں میں اگر کوئی نا خوشگوار واقع ہو جاتا ہےتو پولیس متاثرین کو یہ کہہ کر ٹال دیتی کہ یہ ہمارے تھانے کی حدود سے باہر ہے اس طرح عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کا حل محکمہ پولیس نے تھانہ حدبندی کے بورڈ لگا کر نکالا تھا۔بعدازاں ان بورڈز کی باقاعدہ مینٹنس نہ ہونے سے ان پر تحریر تھانے کا نام اور فون نمبر مٹ گے ہیں جس سے ان کے لگانے کا مقصد ختم ہوگیا نتیجتا پولیس کی گشت پر مامور پارٹیوں نے اپنے تھانے کے دور دراز کے علاقوں میں گشت کے عمل کو پس پشت ڈال دیا ہے جس سے ان علاقوں میں چوری و رہزنی سمیت دیگر جرائم میں اضافہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے لوگوں کے مطابق ان سرحدی علاقوں میں جب کبھی ناخوشگوار واقع کیلئے متعلقہ تھانے میں فون کیا جاتا ہے تو متعلقہ تھانہ سے سائلین کو یہ جواب ملتا ہے کہ آپ کا علاقہ ہمارے تھانے کی حدود سے باہر ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اس لئے عوام ارباب اختیار سے التماس کرتے ہیں کہ ان بورڈز کو مرمت کرکے ان پر دوبارہ لکھائی کی جائے تاکہ تھانوں کی حدبندی واضح ہو سکے۔ اسی طرح پولیس اہلکاروں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ اپنے تھانے کے علاقوں میں گشت کو یقنی بنائے تاکہ بڑھتے ہوئے جرائم کی موثر ناکہ بندی ہوسکے

Related posts