جعلی زرعی ادویات بیچنے والوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ


فیصل آباد(نیوزلائن)کسان کارڈ کے اجراء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزمیاں آفتاب احمدکی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شبیر افضل وڑائچ اورمحکمہ کے دیگر افسران کے علاوہ کاشتکاروں کے نمائندے ریحان الحق،نذیر احمد چوہدری بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کسان پیکج پر عملدرآمد کی پیشرفت اورکسانوں کے مسائل کاجائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسان کارڈ کے اجراء کیلئے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل مزید تیز کیاجائے ۔اس موقع پر ای کریڈٹ سکیم کے تحت کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کی صورتحال پر غور ہوا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کسانوں کی سہولت کیلئے محکمہ زراعت کی طرف سے کئے گئے اقدامات اوران کے نتائج کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں جعلی وملاوٹ شدہ زرعی ادویات کی کھلے عام فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے زراعت کیلئے زہر قاتل قرار دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ زرعی ادویات کی ملاوٹ میں ملوث عناصر کوقانون کے شکنجے میں لانے کیلئے ہنگامی اقدمات عمل میں لائے جائیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.