جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں دل وارڈ قائم کرینگے:ڈی سی


فیصل آباد(نیوزلائن)گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں 8بستروں پرمشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک کےئر یونٹ(سی سی یو)قائم کیاجائیگا ۔اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل اکرم انصاری کے ہمراہ ہسپتال کے دورہ کے دوران دستیاب ودرکارطبی سہولتوں کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عباس علی،ایکسئین بلڈنگز طاہر انجم،کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر یاسر مفتی ودیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں دل کے مریضوں کے آؤٹ ڈور پر چیک اپ کے علاوہ ایکو کارڈیوگرافی اور ای ٹی ٹی کی سہولیات موجود ہیں تاہم بہت جلدسی سی یو کاقیام عمل میں لاکر تمام درکار طبی وسائل فراہم کردئیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر اوروزیرمملکت نے انتظامیہ سے کہا کہ سی سی یو اوردیگر درکار شعبوں کیلئے مطلوبہ مشینری ووسائل کے بارے میں مفصل رپورٹ تیارکرکے انہیں فراہم کریں۔انہوں نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے طبی سہولتوں اورہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈاکٹر عباس نے بتایا کہ ہسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی،سرجیکل ایمرجنسی کے علاوہ سائیکٹری وارڈ،میڈیسن وارڈ،گائنی وارڈ،آرتھو پیڈک وارڈ،شعبہ اطفال،ڈینٹل اوردیگر شعبے مکمل اندازمیں طبی خدمات فرام کررہے ہیں۔

Related posts