جنوبی پنجاب اور فیصل آباد ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے


فیصل آباد(نیوزلائن)جنوب پنجاب اور فیصل آبادمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے جنوبی پنجاب کے اکثریتی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نیوزلائن کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ڈی جی خان‘ ملتان‘ بہاولپور‘ مظفر گڑھ‘ وہاڑی‘ بہاولنگر‘ رحیم یار خان‘ پاکپتن‘ ساہیوال‘ لیہ ‘ بھکر ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ جھنگ‘ فیصل آباد میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان سے 42کلومیٹر مغرب کی جانب پہاڑوں میں بتایا جا رہا ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں تاہم ریسکیو ٹیموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

Related posts