جی سی ویمن یونیورسٹی میں تصویری نمائش کے افتتاح


فیصل آباد(نیوزلائن)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتا ح وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیا ۔تصویری نمائش میں طالبات نے قدرت کے خوبصورت نقوش کی مختلف رنگوں کے امتزاج سے کینوس پر عکاسی کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ خطاطی اور مصوری انتہائی خوبصورت کام ہے یہ صرف ایک تصویر نہیں ہوتی اس کے پیچھے اس کے بنانے والے کی سوچ اس کے خیالات اور اس کی دن رات کی محنت ہوتی ہے اس سے ناصرف ذاتی لطافت کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ پوری کمیونٹی کی سوچ /لطافت کی بالیدگی میں اضافہ کا باعث ہوتا انہوں نے طالبات کی طرف سے نمائش میں لگائے جانے والے فن پاروں کو سراہااور ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ کوارڈنیٹر سوشل سائنسز پروفیسر راشدہ ظفر،ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز ڈاکٹر ظل ہما نازلی اورانچارج شعبہ فائن آرٹس مس نادیہ ظفر بھی موجود تھیں

Related posts