جی سی یونیورسٹی:شعبہ تاریخ کے زیر اہتمام ثقافتی یلغار بارے سیمینار


فیصل آباد(نیوزلائن)شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’نو آبادیاتی نظام، مزدوروں کا استحصال اور ثقافتی یلغار‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت انچارج شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق نے کی۔ تقریب کے مہمان اعزاز صفدر نواز زیدی تھے ، جنہوں نے موضوع کے حوالے سے معلوماتی و فکر انگیز گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی کتاب کے حوالہ جات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عام آدمی کی زندگی کتنی کٹھن ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے مزدوروں کے شب و روز اور موجودہ ثقافتی یلغارسے متعلق آگاہی دی۔ اس موقع پر محمد عثمان جاوید کے علاوہ شعبہ کے دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے ۔

Related posts