جی سی یونیورسٹی کا کانووکیشن‘25ہزار طلبہ کو ڈگری ایوارڈ


فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے آٹھویں کانووکیشن میں 25ہزار سے زائد طلبہ کو ڈگری ایوارڈ کی گئی۔ان میں 839ایم فل جبکہ 29پی ایچ ڈی سکالرز بھی شامل تھے۔یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب جامعہ کے نیوکیمپس میں ہوئی ۔ یونیورسٹی کے چانسلر محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر باضابطہ طور پر طلبہ کو ڈگریاں ایوارڈ کرنے کا اعلان کیا۔تقریب کے دوران 147طلبہ کو گولڈ‘ 138کو سلور‘اور 128کو براؤنز میڈل دئیے گئے۔کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے بتایا کہ جی سی یونیورسٹی میں 40ہزار سے زائد طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی میں 27 مضامین میں پی ایچ ڈی‘50مضامین میں ایم فل اور ایم ایس ‘39میں مضامین ماسٹرز اور59مضامین میں بیچلرزڈگری کروا رہی ہے

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.