خواتین کا عالمی دن: آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر موضوعاتی سٹیج ڈرامہ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں سٹیج کیا گیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار اور مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین کی بڑی تعداد نے ڈرامہ دیکھا اور فنکاروں کی پروفارمنس کو سراہا۔ڈرامہ کے دوران فنکاروں نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات کو زبردست انداز میں اجاگر کیا۔اس موقع پر اداکاروں نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کی عکاسی بھی کی۔

Related posts