زرداری کاآصفہ اوربختاورکوسیاسی میدان میں اتارنے کاپلان


zre
کراچی (نیوزلائن) پیپلز پارٹی نےشہید بےنظیر بھٹو کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور کو سیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ کرلیاہے۔ سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں آصفہ اور بختاور بھٹو سندھ میں متحرک کردار ادا کریں گی۔ نیوزلائن کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نےنواز لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے اور پارٹی کو متحرک کرنے اور اگلے انتخابات میں کامیابی کے لئے پلان بھی بنالیا ہے۔جس کے مطابق آصفہ اور بختاور کو بھی سیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ کرلیاگیا ہےاورآئندہ انتخابی مہم میں پارٹی کے گڑھ سندھ میں بی بی کی صاحبزادیاں پارٹی کمانڈ سنبھالیں گی۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین کا بڑا احترام کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے آصفہ اور بختاور سندھ میں پارٹی کو متحرک کریں گی۔سابق صدر نے پنجاب کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا اعلان کر دیا۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اور بلاول آئندہ انتخابات تک چاروں صوبوں میں عوام کو متحرک کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان واپس لوٹتے ہی رہنماؤں کو نئی حکمت عملی سے آگاہ کردیا ہے۔یاد رہے گذشتہ روزسابق صدر آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔ آصف علی زرداری نے آتے ہی جئے بھٹو اور پاکستان کھپے کانعرہ لگایاتھا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کچھ ہورہا ہے۔ ہم کشمیر لے کر رہیں گے۔ کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔ پاکستان میں آج جمہورہت چل رہی ہے۔ اللہ کی طاقت اور مسلح افواج کی طاقت سے پاکستان مضبوط ہے۔ سرحدوں پر مسئلے ضرور ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ میں جب بھی بیرون ملک گیا تو سیاسی اداکاروں کے ذہن میں فتور ہے کہ میں بھاگ گیا ہوں۔ ہم نے یہیں دفن ہونا ہے۔

Related posts